• Mon, 24 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا نے بلباؤ کو ہراکر کیمپ ناؤ میں واپسی کا جشن منایا

Updated: November 24, 2025, 2:03 PM IST | Agency | Madrid

بارسلونا نے اپنے تاریخی کیمپ ناؤ اسٹیڈیم میں واپسی کے موقع پر جشن کو ۴؍ چاند لگا دیے، جب ٹیم نے  ایتھلیٹک بلباؤ کوچار صفر سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔

Barcelona players congratulate each other after the match. Picture: INN
بارسلونا کے کھلاڑی میچ کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے. تصویر:آئی این این
بارسلونا نے اپنے تاریخی کیمپ ناؤ اسٹیڈیم میں واپسی کے موقع پر جشن کو ۴؍ چاند لگا دیے، جب ٹیم نے  ایتھلیٹک بلباؤ کوچار صفر سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ کیمپ ناؤ، جو گزشتہ ۲؍ سال سے زائد عرصے تک تعمیرِ نو کیلئے بند تھا، تقریباً ۴۵؍ ہزار شائقین کے ساتھ جزوی گنجائش پر دوبارہ کھولا گیا۔ یورپ کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا مقصد کلب کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
میچ کی شروعات ہی میں رابرٹ انڈووسکی نے چوتھے منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔فیران ٹوریس نے لامین یمل کی شاندار ۲؍ اسسٹ سے ۲؍ گول اسکور کئے جبکہ فرمین لوپیز نے کیمپ ناؤ میں اپنے پہلے ہی میچ میںگول کیا۔ایتھلیٹک بلباؤ کے اویہان سانسیٹ کو ۵۳؍ویں منٹ میں لوپیز پر خطرناک فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا، اس وقت بارسلونا تین صفرسے آگے تھا۔میچ کے بعد رابرٹ لیونڈووسکی نے کہا کہ ’ہم نے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا، لیکن آج کی اصل خوشی کیمپ ناؤ واپسی ہے۔ یہاں کھیلنا ہی کچھ اور بات ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم کیمپ ناؤ میں تھوڑے اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔‘‘
بارسلونا کے شائقین نے سرد موسم کے باوجود گانے اور نعروں سے ماحول کو جشن میں بدل دیا۔  یاد رہے کہ آخری بار کیمپ ناؤ میں  مئی ۲۰۲۳ء میں میچ کھیلا گیا تھا۔ اس دوران بارسلونا نے اپنے ہوم میچز شہر کے اوپر پہاڑی پر واقع اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے جو پہنچنے میں مشکل بھی تھا اور جذباتی طور پر گھر جیسا احساس نہیں دیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK