Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلورسے چھینی گئی خواتین ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی

Updated: August 23, 2025, 1:34 PM IST | Agency | Mumbai

آئی سی سی عالمی کپ کا نیا شیڈیول جاری، بنگلور میں ہونے والے مقابلے اب نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے۔

The Chinnaswamy Cricket Stadium in Bangalore, where the World Cup matches were to be held, will now be played at the DY Patil Stadium in Mumbai. Photo: INN
بنگلور میں واقع چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم جہاں ہونے والے عالمی کپ کے مقابلے اب ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تصویر: آئی این این

آئی سی سی نے خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔ ۳۰؍ستمبر سے شروع ہونے والے خواتین ورلڈ کپ کیلئے بنگلور کی جگہ نوی ممبئی کا ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم  ہندوستان کا چوتھا میزبان مقام ہوگا۔س خبر سے نوی ممبئی اور ممبئی کے کرکٹ شائقین میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
  میچوں کی میزبانی کے لئے پولیس کی منظوری حاصل کرنے کیلئے بی سی سی آئی کے ذریعہ کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے)  کو بار بار دیئے گئے مقررہ  وقت کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے بنگلور میں کھیلے جانے والے خاتون عالمی کپ میچوں کو ممبئی میں منقتل کردیا گیاہے۔ 
 بی سی سی آئی نے جمعہ کو تمام شریک ممالک کو اس سلسلے میں تازہ ترین معلومات سے آگاہ کردیا  ہے۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی تاریخیں وہی رہیں گی (۳۰؍ ستمبر سے ۲؍ نومبر)۔ بی سی سی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نیا پروگرام بھی جاری کر دیا ہے۔ اندور، ویزاگ اور گوہاٹی کیساتھ نوی ممبئی کو چوتھاہندوستانی  میزبان بنایا گیا ہے۔ پاکستان سے متعلق تمام میچ اور پہلے سیمی فائنل کی میزبانی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کو ملی ہے۔
 جون میں آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کرتے وقت بنگلور کو ۵؍ میزبان مقامات میں شامل کیا تھا۔ ہندوستان کے ابتدائی میچ کے علاوہ بنگلورکو ۳۰؍اکتوبر کو ایک سیمی فائنل اور ممکنہ طور پر ۲؍ نومبر کو فائنل کی میزبانی بھی کرنی تھی  (اگر پاکستان فائنلسٹ میں شامل نہ ہوتا)۔
 بی سی سی آئی کو یہ فیصلہ اسی سال ۴؍جون کو کرنا پڑا تھا جب گھریلو ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے پہلی بار آئی پی ایل جیتا اور اسٹیڈیم کے اردگرد بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد اسٹیڈیم کو بڑے ایونٹس کے لئے ’غیر محفوظ‘ قرار دیا گیا۔
 کرناٹک حکومت کی طرف سے مقررہ یک رکنی کمیٹی نے اسٹیڈیم کو بڑے پیمانے کے ایونٹس کے لئے ’غیر محفوظ‘ قرار دیا، جس کے بعد کرناٹک پولیس نےکے ایس سی اے کو وہاں کوئی بھی میچ کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔اسی وجہ سے کے ایس سی اے کو مہاراجہ ٹی۲۰؍کو بنگلور سے میسور منتقل کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK