Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابتدائی لڑکھڑاہٹ کے بعد بنگلہ دیش سنبھل گیا

Updated: June 18, 2025, 11:54 AM IST | Agency | Galle, Sri Lanka

سری لنکا کیخلاف شانتو اورمشفق کی سنچریوں کی مدد سے مہمان ٹیم نے پوزیشن مضبوط کر لی۔

Mushfiqur Rahim (left) and Shanto scored brilliant centuries. Photo: INN
مشفق الرحیم (بائیں) اور شانتو نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ تصویر: آئی این این

کپتان نجم الحسین شانتو (ناٹ آؤٹ ۱۳۶) اور مشفق الرحیم (ناٹ آؤٹ ۱۰۵) کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ابتدائی لڑکھڑاہٹ کے بعد ۳؍وکٹ پر ۲۹۲؍رن بنا کر میچ پر مضبوط گرفت بنالی ہے۔ 
 بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اسیتھا فرنانڈو نے انعام الحق (صفر) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو پہلا جھٹکا دیا۔ تھرندو رتنائیکے نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں شادمان اسلام (۱۴) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد رتنائیکے نے مومن الحق (۲۹) کو بھی آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کیلئے بحران پیدا کر دیا۔ مشکل کے ایسے وقت میں کپتان نجم الحسین شانتو اور مشفق الرحیم کی جوڑی نے بنگلہ دیش کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کیلئے۲۴۷؍ رنوں کی شراکت ہوئی۔ 
  شانتو نے ۲۰۳؍گیندوں پر ۱۱؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۱۰۱؍ رن بنا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ نومبر ۲۰۲۳ءکے بعد شانتو کی یہ پہلی اور سری لنکا کے خلاف دوسری ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس کے بعد مشفق نے ۱۷۶؍ گیندوں میں ۵؍چوکے لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ مشفق کی یہ ۱۲؍ویں ٹیسٹ سنچری ہے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف چوتھی بار سنچری بنائی ہے۔ 
  پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۹۲؍رن بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ شانتو اور مشفق الرحیم کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے تھرندو رتنائیکے نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنانڈو کو ایک وکٹ ملا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK