Inquilab Logo

باپو ناڈکرنی نے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل ۲۱؍ میڈن اوور کروائے تھے

Updated: April 04, 2024, 12:11 PM IST | New Dehli

ناڈکرنی بائیں ہاتھ کےبلے باز اور لیفٹ آرم اسپنرتھے۔ ان کا شمار ممبئی کے ٹاپ کرکٹرز میں ہوتا تھا۔ ناڈکرنی ممبئی کے ایک مضبوط کھلاڑی سمجھے جاتے تھے۔

A great bowler Bapu Nadkarni. Photo: INN
ایک عمدہ بالر باپو ناڈکرنی۔ تصویر: آئی این این

کرکٹ کی تاریخ میں ہندستانی کھلاڑیوں نےجو ریکارڈ بنائے ہیں وہ حقیقت میں قابل ستائش ہیں۔ بلے بازوں اور گیند بازوں نےحتیٰـ کہ فیلڈرز نے بھی اس میدان میں وہ نام کمائے ہیں جو شاید ہی کسی اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کمائے ہوں۔ ۴؍اپریل۱۹۳۳ءکو ناسک میں ایک ایسے ہی شخص کا جنم ہوا جس نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جو ناقابل فراموش ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس گیند باز باپو ناڈکرنی جن کا پورا نام رمیش چندر گنگا رام ناڈکرنی ہے، ہمیشہ ملک کےسب سے کنجوس گیند باز کے طور پریاد رکھے جائیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ۲۱؍میڈن اوورز کرانے کا ریکارڈ ان ہی کے نام ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے ۶۴۔ ۱۹۶۳ء میں انگلینڈ کے خلاف چنئی ٹیسٹ میں لگاتار۲۱؍میڈن اوور کروا کر انجام دیا۔ 
ناڈکرنی بائیں ہاتھ کےبلے باز اور لیفٹ آرم اسپنرتھے۔ ان کا شمار ممبئی کے ٹاپ کرکٹرز میں ہوتا تھا۔ ناڈکرنی ممبئی کے ایک مضبوط کھلاڑی سمجھے جاتے تھے۔ جنہوں نے ۱۹۱؍فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور ۵۰۰؍وکٹ حاصل کئےاور۸۸۸۰؍رن بنائے۔ ناسک میں پیدا ہوئےناڈکرنی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو ۱۹۵۵ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف دہلی میں کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ ۱۹۶۸ءمیں آکلینڈمیں ایم اے کے پٹودی کی کپتانی میں اسی مخالف ٹیم کے خلاف کھیلا۔ تاہم، وہ مسلسل ۲۱؍میڈن اوورز کرنے کے بعد سرخیوں میں نظرآئے۔ چنئی ٹیسٹ میں انہوں نے ۳۲؍اوورزمیں ۲۷؍میڈن اوورز ڈالے جس میں کل۵؍ رن دیئے لیکن ان کو کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوسکی۔ باپوناڈکرنی بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈ کرکٹر تھے۔ ان کے نام کرشماتی ریکارڈ ہیں۔ 
ناڈکر نی نےان دنوں کرکٹ میدان میں قدم رکھا جب کرکٹ کھیلنے کے لئے مکمل کٹ تک میسر نہیں ہوتی تھی۔ حد تو یہ ہے اس وقت کرکٹ کے دستانے اور پیڈ بھی زیادہ اچھی کوالٹی کے نہیں ہوتے تھے۔ حفاظتی سامان جیسے ہیلمٹ، لیگ گارڈ، کہنی، تھائی پیڈ وغیرہ وغیرہ نہیں تھے جہاں بلے باز کو چوٹ کا خطرہ زیادہ رہتا تھا۔ اسی دور میں ناڈکرنی نے اپنے بلے اور گیند کے جوہر دکھائے اور بہترین کارکردگی پیش کی۔ 
ناڈکرنی نےہندستان کے لیے۴۱؍ٹیسٹ میچوں میں ۱۴۱۴؍ رن بنائےجس میں ان کا بہترین اسکور۱۲۲؍ناٹ آؤٹ رہا۔ ایک سنچری اور۷؍نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے۲۲؍ کیچ بھی لئے اور ۸۸؍وکٹیں حاصل کئے۔ 
ان کی بہترین کارکردگی ۴۳؍رنزکے عوض ۶؍ وکٹیں تھیں۔ ۲؍ مرتبہ انہوں نے۴؍وکٹ بھی لئے اور۲ ؍ مرتبہ ۵؍ وکٹ بھی لئے۔ اور ایک مرتبہ۱۰؍ وکٹ لے کر حریف ٹیم کی پوری ٹیم کا صفایا کردیا۔ 
ناڈکرنی نے۱۹۱؍فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے ۵۰۰؍وکٹیں حاصل کئے اور ۸۸۸۰؍ رن بنائے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز نیوزی لینڈکےخلاف۱۹۵۵ءمیں دہلی میں کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ اسی حریف کے خلاف۱۹۶۸ء میں آکلینڈ میں ایم اے کے پٹودی کی قیادت میں کھیلا۔ ہندستان کے عظیم ٹیسٹ اسٹار رمیش چندر عرف باپو ناڈکرنی بڑھاپے کے باعث ۱۷؍جنوری۲۰۲۰ء کوانتقال کرگئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK