Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲؍گول سے پچھڑنے کے باوجود بارسلونا نے لیوانتے کیخلاف کامیابی حاصل کرلی

Updated: August 25, 2025, 2:03 PM IST | Agency | Barcelona

بارسلونا نے۲؍ گول سے پیچھے رہنےکے بعد شاندار مراجعت کرتے ہوئے ہسپانوی لیگ لا لیگا میں میزبان ٹیم لیوانتے کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر اپنی  فتوحات کے سلسلے کو  برقرار رکھا۔

Barcelona`s Lamine Yamal`s kick went into the goal after hitting a player from the opposing team. Photo: INN
بارسلونا کے لامین یمال کی کک مخالف ٹیم کے کھلاڑی سےلگ کر گول میں چلی تھی۔ تصویر: آئی این این

بارسلونا نے۲؍ گول سے پیچھے رہنےکے بعد شاندار مراجعت کرتے ہوئے ہسپانوی لیگ لا لیگا میں میزبان ٹیم لیوانتے کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر اپنی  فتوحات کے سلسلے کو  برقرار رکھا۔ ترقی کر کے اس ٹاپ لیگ میں جگہ پانے والے  لیوانتے نے پہلے ہاف میں ۲؍ گول کی برتری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ 
 تاہم دوسرے ہاف میںپیڈری گونزالیز اورفیران ٹوریس نے بارسلونا کو برابری دلائی۔ اضافی وقت میں لامین یمال کے کراس پرلیوانتے کے اونائی ایلگیزابل نے اپنے ہی نیٹ میں گیند پہنچا دیا، جو کہ فیصلہ کن خودکش گول ثابت ہوا۔
 اس سے قبل لیوانتے کے اسٹرائیکر ایوان رومیرو نے ۱۵؍ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ جوس لوئس مورالیس نے انجری ٹائم میں پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو ۰۔۲؍ کی برتریدلا دی تھی۔
 لا لیگا کے ایک دیگر میچ میں ایٹلٹکو میڈرڈ لگاتاردوسرے میچ میں توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔ اس نے ایلچے کے ساتھ ایک ایک سے ڈرا کھیلا اور لیگ میں برتری کھو دی۔اسی طرح میلورکا نے بھی سیلٹا ویگو کے ساتھایک ایک سے ڈرا کھیلا، جس سے اسے پوائنٹس تقسیم کرنے پڑے۔
آرسنل نے لیڈس کوہرایا
انگلش پریمیر لیگ میں آرسنل نے لیڈس کو۵۔صفرسے شکست دی۔ جورین ٹمبیر نے۳۴؍ویں منٹ میں کارنر سے گول کیا، اس کے بعد بکایو ساکا نے ہاف ٹائم سے پہلے دوسرا گول کر کے برتری دگنی کر دی۔ وکٹر گیوکرس نے۴۸؍ویں منٹ میں آرسنل کیلئے اپنا پہلا گول کیا۔ اس کے بعد ٹمبیر نے دوسرا گول کر دیا۔ میکس ڈاؤمین نے بینچ سے آکر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ۱۵؍برس اور ۲۳۵؍ دن کی عمر میں وہ ایتھن نوانیری کے بعد آرسنل کیلئے کھیلنے والے دوسرے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ اس نوجوان کھلاڑی نے اسٹاپیج ٹائم میں آرسنل کیلئے  پنالٹی حاصل کی، جسے گیوکیرس نے گول میں بدل دیا۔ایک دیگر میچ میں ڈانگو اوٹارا نے اپنے پہلے میچ میں گول کر کےبرینٹفورڈ کو ایسٹن ولا کے خلافایک صفر سے فتح دلا دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK