Updated: September 29, 2025, 4:35 PM IST
| Barcelona
لالیگا کے دفاعی چمپئن بارسلونا فٹبال کلب نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے ساتویں میچ میں ریئل سوسائیڈیڈ کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا فٹبال کلب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریئل سوسائیڈیڈ کی ٹیم کو۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔
رابرٹ۔ تصویر:آئی این این
لالیگا کے دفاعی چمپئن بارسلونا فٹبال کلب نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے ساتویں میچ میں ریئل سوسائیڈیڈ کو ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا فٹبال کلب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ریئل سوسائیڈیڈ کی ٹیم کو۱۔۲؍ گول سے ہرا دیا۔دفاعی چمپئن بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جولس کاؤنڈی اور رابرٹ لیوانڈوسکی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیئے:وارانسی: ہاکی لیجنڈ محمد شاہد کامکان، سڑک منصوبے میں ۱۳؍ گھروں کے ساتھ منہدم
یہ بارسلونا ایف سی کی لیگ میں چھٹی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی ۳؍ پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر ریئل میڈرڈ فٹبال کلب سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اسپین کے شہر بارسلونا کے ایسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز میں کھیلے جانےوالے میچ میں بارسلونا اور ریئل سوسائیڈیڈ کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کی ٹیم نے حریف ریئل سوسائیڈیڈ کو ایک کے مقابلے میں۲؍ گول سے ہرا دیا۔دفاعی چمپئن بارسلونا کی جانب سے جولس کاؤنڈی اور رابرٹ لیوانڈوسکی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ریئل سوسائیڈیڈ کی جانب سے واحد گول الوارو اودریوزولا نے میچ کے ۳۱؍ ویں منٹ پر اسکور کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں چھٹی فتح ہے اور اس فتح کے بعد بارسلونا نے ریئل میڈرڈ سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔