نیپال کی ٹیم ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے کے بالکل قریب پہنچ گئی تھی، لیکن انگلینڈ نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے اتوار کو کھیلے گئے پانچویں مقابلے میں نیپال کو محض ۴؍رنز سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: February 08, 2026, 9:07 PM IST | Mumbai
نیپال کی ٹیم ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے کے بالکل قریب پہنچ گئی تھی، لیکن انگلینڈ نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے اتوار کو کھیلے گئے پانچویں مقابلے میں نیپال کو محض ۴؍رنز سے شکست دے دی۔
نیپال کی ٹیم ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے کے بالکل قریب پہنچ گئی تھی، لیکن انگلینڈ نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے اتوار کو کھیلے گئے پانچویں مقابلے میں نیپال کو محض ۴؍رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے ۱۸۴؍ رنز کے جواب میں نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں ۶؍ وکٹوں پر۱۸۰؍ رنز بنا سکی۔
نیپال کو آخری اوور میں جیت کے لیے ۱۰؍ رنز درکار تھے، جبکہ ۱۹؍ ویں اوور میں نیپالی بلے بازوں نے ۱۴؍ رنز اسکور کر کے میچ کو انگلینڈ کے ہاتھ سے نکال لیا تھا۔ تاہم، سیم کرن نے آخری اوور میں بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا اور نیپال کو صرف ۵؍ر نز بنانے دیے۔ میچ کی آخری گیند پر نیپال کو جیت کے لیے چھکے کی ضرورت تھی، لیکن کرن نے صرف ایک رن دیا اور انگلینڈ کو فتح دلا دی۔
All-round brilliance from Will Jacks guided England to a win at Wankhede 👊
— ICC (@ICC) February 8, 2026
He wins the @aramco POTM award 🥇 pic.twitter.com/d40pJJ4rSx
۱۸۵؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی شروعات اچھی نہ تھی اور ۴۲؍رن کے اسکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ اس کے بعد کپتان روہت پاوڈیل (۳۹؍رن) اور دیپندر سنگھ ایری (۴۴؍رن) نے تیسرے وکٹ کے لیے ۸۲؍ رنز جوڑ کر ٹیم کو سنبھالا۔ آخر میں لوکیش بم نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰؍ گیندوں پر۳۹؍ رنز بنائے اور جیت کی امید برقرار رکھی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فنشنگ لائن پار نہ کروا سکے۔لیام ڈاوسن نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ جوفرا آرچر، سیم کرن، ول جیکس اور لیوک ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۷؍ وکٹوں پر۱۸۴؍ رنز بنائے۔ جیکب بیتھل (۵۵ ) اور کپتان ہیری بروک (۵۳؍رن) کی نصف سنچریوں نے انگلینڈ کو ایک مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ ول جیکس نے ۱۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۳۹؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیپال کے دیپندر سنگھ ایری اور نندن یادو نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے جبکہ سندیپ لامیچھانے اور شیر ملا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے:نصیرالدین شاہ کے یونیورسٹی تنازع پر منوج منتشر کا ردعمل
اوگر-الیاسیمے نے ڈروگیٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی
کنیڈا کے فیلکس اوگر-الیاسیمے نے مونٹپیلیئر میں اوپن آکسٹانی میں فرانچ کوالیفائر ٹیتیان ڈروگیٹ کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔ ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نے فیصلہ کن سیٹ میں اپنی برتری دکھائی اور۴۔۶، ۷۔۶، ۱۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ یہ اوگر-الیاسیمے کا۲۱؍واں ٹور لیول فائنل اور ۱۳؍واں انڈور فائنل ہے۔۲۵؍ سالہ کھلاڑی نے کہا کہ دوسرے سیٹ میں بھی موقع ملا اور تیسرا سیٹ بہتر کھیل پیش کیا۔
یہ بھی پڑھئے:نصیرالدین شاہ کے یونیورسٹی تنازع پر منوج منتشر کا ردعمل
فائنل میں اوگر-الیاسیمے کا سامنا ۳۷؍ سالہ فرانسیسی کھلاڑی ایڈریان مینارینو سے ہوگا، جس نے امریکی کوالیفائر مارٹن ڈیم کو۶۔۱، ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ مینارینو اس ٹورنامنٹ کے سب سے عمر رسیدہ فائنلسٹ ہیں اور اے ٹی پی رینکنگ میں ۵۱؍ویں نمبر پر ہیں۔