Updated: August 17, 2026, 6:01 PM IST
| Mumbai
سنی دیول، پریتی زنٹا اور شبانہ اعظمی کی فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ نے آزادی کے دن والے ویک اینڈ پر توقع کے مطابق مضبوط بزنس نہیں کیا۔ فلم نے پہلے تین دنوں میں ہندوستان میں تقریباً ۵۰ء۲۶؍کروڑ روپے نیٹ کمائے جبکہ دنیا بھر میں اس کی مجموعی کمائی تقریباً ۱۱ء۳۷؍کروڑ روپے رہی۔
فلم پوسٹر۔ تصویر:آئی این این
سنی دیول، پریتی زنٹا اور شبانہ اعظمی کی فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ نے آزادی کے دن والے ویک اینڈ پر توقع کے مطابق مضبوط بزنس نہیں کیا۔ فلم نے پہلے تین دنوں میں ہندوستان میں تقریباً ۵۰ء۲۶؍کروڑ روپے نیٹ کمائے جبکہ دنیا بھر میں اس کی مجموعی کمائی تقریباً ۱۱ء۳۷؍کروڑ روپے رہی۔
یہ بھی پڑھئے:’’آوارہ پن ۲‘‘ نے تاریخ رقم کردی، صرف ۳؍ دن میں عمران ہاشمی کی سب سے بڑی سولو ہٹ
سب سے تشویشناک بات یہ رہی کہ فلم کی اتوار کی کمائی میں تقریباً ۴۶؍ فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کا اوپننگ ویک اینڈ ۳۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ بھی عبور نہیں کرسکا۔ تیسرے دن کی کمائی ہفتے کے مقابلے میں تقریباً۳ء۴۶؍ فیصد کم رہی۔ دنیا بھر میں فلم کی تین دن کی مجموعی کمائی تقریباً ۱۱ء۳۷؍ کروڑ بتائی گئی ہے۔ سنی دیول کے لیے یہ موازنہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ان کی ۲۰۲۶ء کی بڑی فلم ’’بارڈر۲‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن تقریباً ۱۰ء۳۲؍ کروڑ ہندوستان میں نیٹ کمائے تھے۔
یعنی ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ نے تین دنوں میں جتنی کمائی کی، وہ ’’بارڈر۲‘‘ کی صرف پہلے دن کی کمائی سے بھی کم رہی۔’’بارڈر ۲‘‘ نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں تقریباً ۸۹ء۱۲۹؍ کروڑ نیٹ کمائے تھے۔ یہ فرق سنی دیول کی حالیہ باکس آفس پرفارمنس کے حوالے سے خاصا نمایاں سمجھا جارہا ہے۔ ۱۵؍اگست یعنی یومِ آزادی کے موقع پر فلم کو چھٹی کا فائدہ ملا اور دوسرے دن اس کی کمائی ۵۰ء۱۳؍کروڑ تک پہنچ گئی لیکن اتوار کو کاروبار میں تیزی سے کمی آگئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے دو دنوں میں حب الوطنی کے موضوع اور چھٹی کی وجہ سے جو اضافی ناظرین سنیما گھروں تک پہنچے، وہ تیسرے دن اسی رفتار سے برقرار نہیں رہ سکے۔
یہ بھی پڑھئے:’’آوارہ پن ۲‘‘ نے تاریخ رقم کردی، صرف ۳؍ دن میں عمران ہاشمی کی سب سے بڑی سولو ہٹ
’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کو باکس آفس پر عمران ہاشمی کی ’’آواراپن ۲‘‘ سے بھی سخت مقابلہ ملا۔دونوں فلمیں آزادی کے دن والے ویک اینڈ میں ریلیز ہوئیں، لیکن ’’آوارہپن‘‘ نے تین دن میں ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کے مقابلے میں کہیں زیادہ کاروبار کیا۔ رپورٹس کے مطابق ’’آوارہپن ۲‘‘ کا ہندوستان میں تین دن کا نیٹ کلیکشن تقریباً ۸۱؍کروڑ تک پہنچ گیا۔ اس طرح دونوں فلموں کے درمیان اوپننگ ویک اینڈ میں واضح فرق پیدا ہوگیا۔
’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کی ہدایت کاری راج کمار سنتوشی نے کی ہے جبکہ فلم کو عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، علی فضل اور دیگر اداکار اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کی کہانی۱۹۴۷ء کی تقسیمِ ہند کے پس منظر میں انسانی جذبات، ہجرت، مذہبی کشیدگی اور انسانیت کو مرکز بناتی ہے۔ سنی دیول اور پریتی زنٹا کی جوڑی بھی ایک طویل عرصے بعد بڑے پردے پر دوبارہ نظر آئی ہے۔