Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، ۱۲؍ پیسے مضبوط ہوا

Updated: July 17, 2026, 10:04 PM IST | Mumbai

بینک زرمبادلہ بازار میں امریکی ڈالر کی فروخت بڑھنے کے باعث ہندوستانی روپیہ جمعہ کو مسلسل تیسرے روز مضبوط رہا اور ۱۲؍ پیسے کے اضافے کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کے مقابلے ۳۰ء۸۶؍روپے پر بند ہوا۔

Currency. Photo:INN
کرنسی۔ تصویر:آئی این این

  بینک زرمبادلہ بازار میں امریکی ڈالر کی فروخت بڑھنے کے باعث ہندوستانی روپیہ جمعہ کو مسلسل تیسرے روز مضبوط رہا اور ۱۲؍ پیسے کے اضافے کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کے مقابلے ۳۰ء۸۶؍روپے پر بند ہوا۔ہندوستانی کرنسی میں مسلسل تیسرے کاروباری دن بہتری درج کی گئی۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں روپیہ ۵؍ پیسے مضبوط ہو کر ۴۲ء۸۶؍ روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی نے خدشات بڑھا دیے


جمعہ کو روپے نے آغاز ہی سے مضبوطی کا رجحان دکھایا۔ یہ ۷؍ پیسے اضافے کے ساتھ ۳۵ء۸۶؍ روپے فی ڈالر پر کھلا اور پورے دن محدود دائرے میں کاروبار کرتا رہا۔ دورانِ کاروبار روپیہ ایک وقت ۲۷ء۸۶؍ روپے کی بلند ترین اور ۴۱ء۸۶؍ روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح تک پہنچا، جبکہ اختتام پر ۳۰ء۸۶؍ روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ لندن میں برینٹ کروڈ کے سودے تقریباً تین فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل ۸۷؍ امریکی ڈالر کے قریب بند ہوئے۔
ادھر غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئیز) نے  ہندوستانی سرمایہ بازار سے ۲۷ء۳۴؍کروڑ امریکی ڈالر کی خالص رقم نکال لی۔ خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور غیر ملکی سرمایہ کے انخلا نے روپے پر دباؤ برقرار رکھا، جس کے باعث اس کی مضبوطی محدود رہی۔
ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ۴ء۹۶؍ کروڑ ڈالر بڑھ کر۱۵۷ء۶۷۵؍ ارب ڈالر ہو گئے
 ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر۱۰؍ جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ۴ء۹۶؍ کروڑ امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر  ۱۵۷ء۶۷۵؍ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل۳؍ جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ ذخائر ۲۶ء۷؍ ارب امریکی ڈالر بڑھ کر۱۹۳ء۶۷۴؍ ارب امریکی ڈالر ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو ۱۱؍سال مکمل، سلمان خان فلمز نے جشن منایا


ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق۱۰؍جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو، غیر ملکی کرنسی اثاثے (فارن کرنسی ایسیٹس)، ۹۳؍ کروڑ امریکی ڈالر کے اضافے کے ساتھ  ۵۰۸ء۵۴۶؍ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ ان اثاثوں میں امریکی ڈالر کے علاوہ جاپانی ین، یورو اور برطانوی پاؤنڈ بھی شامل ہیں، جن کی مالیت کا تعین امریکی ڈالر کے مقابلے میں ان کی شرح مبادلہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران سونے کے ذخائر بھی ۴ء۲؍ کروڑ امریکی ڈالر بڑھ کر۲۳ء۱۰۵؍  ارب امریکی ڈالر ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK