Inquilab Logo Happiest Places to Work

وومینزجونیئر ورلڈ کپ ہاکی میں بلجیم نے ہندوستان کو ہرا دیا

Updated: December 04, 2023, 12:10 PM IST | Agency | Santiago

ہندوستانی ٹیم کی کھلاڑی انو کے ذریعے ۲؍گول کے باوجود بلجیم نے مقابلہ۲۔۳؍سے اپنے نام کرلیا۔

Match scene between India and Belgium in Junior World Cup. Photo: INN
جونیئر ورلڈ کپ میںہندوستان اور بلجیم کے درمیان میچ کا منظر۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ ہاکی خواتین جونیئر ورلڈ کپ میں اپنے تیسرے اور آخری پول میچ میں بلجیم کے خلاف ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 ہندوستان کیلئے انو نے (۴۷؍ویں اور ۵۱؍ ویں منٹ میں ) ۲؍ گول کئے، جبکہ فاتح ٹیم کیلئے نووا شریورس (۵)، فرانس ڈی موٹ نے (۴۲) اور ایسٹرڈ بونامی (۵۲) نے ایک ایک گول کیا۔
 ابتدائی پنالٹی کارنر حاصل کرنے کے باوجود ہندوستانی کھلاڑی اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے۔ نووا شریورز کے پانچویں منٹ میں کئے گئے فیلڈ گول نے بلجیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں جارحانہ انداز اپنایا۔ اس کے باوجود بلجیم کے مضبوط دفاع نے ہندوستان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ ہاف ٹائم تک بلجیم کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی اور دوسرا کوارٹر بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ بلجیم نے تیسرے کوارٹر میں آخر کار فرانس ڈی موٹ کے ۴۲؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے برتری کو دگنا کردیا۔آخری کوارٹر میں ، ہندوستان نے فوری طور پر جارحانہ انداز اختیار کیا، جس سے میچ کا پہلا گول انو (۴۷) نے پنالٹی کارنر سے کیا اور اسکو کے فرق کم کیا۔ اس کامیابی سے بااختیار ہو کر، ہندوستان نے اپنے حملوں کو تیز کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہم پنالٹی اسٹروک ملا، جسے انو (۵۱`) نے گول میں تبدیل کردیا اور اسکور۲۔۲؍ برابر ہوگیا۔حالانکہ کچھ ہی لمحوں بعد بلجیم کو بھی پنالٹی اسٹروک دیاگیا، جسے ایسٹرڈ بونامی(۵۲) نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلادی اور بالآخر ہندوستان کو ۲۔۳؍سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
 ہندوستان ۳؍ پوائنٹس کے ساتھ پول’ سی‘ میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور تیسرے نمبر پر موجود جرمنی کے مقابلے میں بہتر گول فرق ہے جس کے بھی۳؍ پوائنٹس ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK