مڈل آرڈر بلے باز بیتھ مونی (۱۰۹؍رن) اور الانا کنگ ( ناٹ آؤٹ ۵۱؍رن) کے ساتھ ۹؍ویں وکٹ کے لیے ان کی۱۰۶؍ رن کی شراکت نے بدھ کو خواتین کے عالمی کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ۱۰۷؍ رن سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: October 09, 2025, 8:58 PM IST | Colombo
مڈل آرڈر بلے باز بیتھ مونی (۱۰۹؍رن) اور الانا کنگ ( ناٹ آؤٹ ۵۱؍رن) کے ساتھ ۹؍ویں وکٹ کے لیے ان کی۱۰۶؍ رن کی شراکت نے بدھ کو خواتین کے عالمی کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ۱۰۷؍ رن سے شکست دی۔
مڈل آرڈر بلے باز بیتھ مونی (۱۰۹؍رن) اور الانا کنگ ( ناٹ آؤٹ ۵۱؍رن) کے ساتھ ۹؍ویں وکٹ کے لیے ان کی۱۰۶؍ رن کی شراکت نے بدھ کو خواتین کے عالمی کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ۱۰۷؍ رن سے شکست دی۔
آسٹریلیا نے۵۰؍ اوورس میں۹؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۲۱؍ رن بنائے اور پھر پاکستان کو۳ء۳۶؍ اوورس میں۱۱۴؍ رن پر آؤٹ کیا۔ بیتھ مونی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسٹریلیا ۳؍ میچوں میں ۵؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ سب سے نیچے پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیئے:ووہان اوپن :سبالینکا اور ژانگ شوائی تیسرے راؤنڈ میں
پاکستانی بلے بازی لڑکھڑائی تو پھر سنبھل نہیں سکی اور وکٹیں گنواتے رہے ۔ سدرہ امین نے یکطرفہ کوشش میں۵۲؍ گیندوں پر۵؍ چوکوں کی مدد سے ۳۵؍ رن بنائے لیکن انہیں دوسرے کنارے سے کوئی سپورٹ نہیں ملا۔ کپتان فاطمہ ثنا نے۱۲؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں کی مدد سے ۱۱؍ رن بنائے۔ نشریٰ سندھو نے۴۱؍ گیندوں پر۱۱؍رن بنانے کے لیے جدوجہد کی اور رامین شمیم کے ساتھ ۹؍ویں وکٹ کے لیے ۲۵؍ رن جوڑے۔ الانا کنگ نے سندھو کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شمیم ۶۴؍ گیندوں پر۱۵؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والی آخری بلے باز تھیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ نے مہلک بولنگ کرتے ہوئے صرف ۱۴؍رن کے عوض ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ میگن شاٹ نے۲۵؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ اینابیل سدرلینڈ نے ۱۵؍ رن کے عوض ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل مڈل آرڈر بلے باز بیتھ مونی کی شاندار سنچری (۱۰۹؍رن) اور الانا کنگ (ناٹ آؤٹ۵۱؍ رن) کے ساتھ ۹؍ویں وکٹ کے لیے ان کی۱۰۶؍ رن کی شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے۲۲۱؍رن کے تسلی بخش اسکور کو پوسٹ کرتے ہوئے ایک نازک صورتحال پر قابو پانے میں مدد کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اس وقت درست نظر آیا جب آسٹریلیا نے ۳۰؍ رن پر ۲؍ وکٹ گنوا دیں، تاہم مونی نے دوسرے سرے پر مضبوطی سے کھیلتے ہوئے ذمہ داری سنبھالی اور الانا کنگ کے ساتھ اننگز کو مستحکم کیا۔ مونی اور کنگ نے مسلسل رن بناتے ہوئے اسکور کو۲۰۰؍رن سے آگے بڑھایا، مونی نے سنچری اور کنگ اپنی نصف سنچری تک پہنچ گئے۔ مونی نے سنگل کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی اور کنگ نے اس کے بعد چھکا لگایا۔ کنگ نے فاطمہ ثنا کی اننگز کے ۵۰؍ویں اوور میں لگاتار دو چھکے اور مونی نے دو چوکے لگائے، نویں وکٹ کے لیے سنچری شراکت مکمل کی۔ اس اوور کی آخری گیند پر مونی کیچ ہو گئی، لیکن تب تک وہ آسٹریلیا کو محفوظ اسکور تک لے جا چکی تھیں۔ مونی نے ۱۱۴؍گیندوں پر۱۰۹؍رن میں۱۴؍چوکے لگائے۔ الانا کنگ ۴۹؍ گیندوں پر ۵۱؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جس میں ۳؍ چوکے اور ۳؍ چھکے شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سے سندھو نے۳؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے۲، ۲؍جبکہ سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے ایک یک وکٹ حاصل کیا۔