Updated: February 01, 2026, 10:04 PM IST
| New Delhi
وفاقی بجٹ ۲۷۔۲۰۲۶ء ہندوستان کے کھیلوں کے نظام ( ایکو سسٹم ) کو عالمی سطح پر مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کھیلوں کی وزارت کے لیے مجموعی طور پر۸۸ء۴۴۷۹؍ کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
نرملا سیتارمن۔ تصویر:آئی این این
وفاقی بجٹ ۲۷۔۲۰۲۶ء ہندوستان کے کھیلوں کے نظام ( ایکو سسٹم ) کو عالمی سطح پر مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔ مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کھیلوں کی وزارت کے لیے مجموعی طور پر۸۸ء۴۴۷۹؍ کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۱۱۳۳؍ کروڑ روپے زیادہ ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کھیلوں کے شعبے کو روزگار اور مہارت کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کھیلو انڈیا مشن کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس مشن کا مقصد اگلے دس برسوں میں کھیلوں کے ڈھانچے کو مکمل طور پر تبدیل کرنا اور نچلی سطح سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کر کے انہیں عالمی چیمپئن بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:باکس آفس پر فلم ’’بارڈر۲‘ ‘ اور ’’مردانی ۳‘‘ میں زبردست مقابلہ آرائی
نرملا سیتا رمن نے زور دیا کہ یہ بجٹ ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ۲۰۲۶ءکے دوران نوجوانوں کی جانب سے دی گئی تجاویز کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ اضافی فنڈز کھلاڑیوں کی تربیت، جدید کوچنگ، اسپورٹس سائنس کے انضمام اور بین الاقوامی معیار کے میدانوں کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ ہندوستان کو کھیلوں کے سامان کی تیاری کا عالمی مرکز بنایا جائے، جس کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو خصوصی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔بڑھے ہوئے بجٹ سے مرکزی حکومت کے ان پروگراموں کو تقویت ملے گی جو ایتھلیٹ ڈیولپمنٹ، نوجوانوں کی مصروفیت اور کوچنگ سپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے جاری ہیں۔ حکومت کا یہ عزم ہے کہ۲۰۳۶ء کے اولمپکس کی میزبانی کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو ہر سطح پر کارکردگی کو بہتر بنا سکے۔
یہ بھی پڑھئے:سرمائی اولمپکس میں امریکی ادارے آئی سی ای کی شمولیت پر عوامی غم و غصہ
بجٹ کی اہم خصوصیات : مجموعی مختص رقم۸۸ء۴۴۷۹؍ کروڑ روپے (۲۶۔۲۰۲۵ءمیں یہ ۳۳۴۶؍ کروڑ روپے تھی)۔ کھیلوں کے سامان کی تیاری۵۰۰؍کروڑ روپے(اسپورٹس گڈس مینوفیکچرنگ کیلئے )۔مستقبل کا وژن۲۰۳۶ء, ہندوستان کو دنیا کے ٹاپ۱۰؍ کھیلوں کے ممالک میں شامل کرنا۔ ہدف ۲۰۴۷ءوِکست بھارت کے تحت دنیا کی ٹاپ ۵؍ کھیلوں کی طاقت بننا۔