• Thu, 03 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ؕانگلش پریمیر لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا سودا، اینزوفرنانڈیز کا ۱۵۹۴؍ کروڑ میں معاہدہ

Updated: September 03, 2026, 12:44 PM IST | Agency | London

مانچسٹر سٹی نے چیلسی سے ارجنٹائناکے مڈ فیلڈر کو۵ء۱۲؍ کروڑ پاؤنڈمیں خریدا، ونڈو بند ہونے کے آخری دن کلبوں کی جانب سے زبردست خریداری۔

Enzo Fernández looks happy after joining Manchester City. Picture: INN
اینزوفرنانڈیز مانچسٹر سٹی میںشامل ہونے کے بعد خوش نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

یورپی فٹ بال کا ٹرانسفر وِنڈوبند ہونے سے پہلے کلبوں نے آخری گھنٹوں میں زبردست خریداری کی۔ انگلش پریمیر لیگ کلبوں نے ایک بار پھر اپنی مالی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ پورے موسم گرما کے ٹرانسفر وِنڈو کے دوران، انگلش کلبوں نے تقریباً۴ء۷؍ ارب امریکی ڈالر یعنی ۴۴؍ ہزار ۸۴۷؍ کروڑ روپے خرچ کئےجو کہ کسی بھی دوسری بڑی یورپی لیگ سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ڈیڈ لائن کے دن سب سے بڑا  سودا اینزو فرنانڈیز کا تھا ۔ مانچسٹر سٹی نے چیلسی سے ارجنٹائناکے مڈ فیلڈر کو۱۲ء۵؍ کروڑ پاؤنڈ (تقریباً ۱۵۹۴؍ کروڑ روپے) میں سائن کیا ۔ یہ ای پی ایل کی تاریخ میں سب سے بڑی فیس کی برابری کرنے والا سودا ہے ۔ گزشتہ سال لیورپول نے الیگزینڈر اسحاق کے لیے اتنی ہی رقم خرچ کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ’ ڈبلیو ایس کے‘ فائنل:عتیقہ میر کو۲؍مقابلوں میں چوتھی پوزیشن

اینزومہنگے ترین کھلاڑیوں میںچوتھےنمبرپر

اینزو مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں  شامل ہیں۔ٹرانسفر مارکیٹ کے مطابق اینزو فرنانڈیز  و کا یہ سودا ا نہیںدنیا کے مہنگے ترین فٹ بال کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پرلے آیا۔ اس فہرست میںنیمار،کائلین ایمباپے اور عثمان ڈیمبیلے ان سے اوپر ہیں۔ 

مانچسٹرسٹی نے صرف اینزو پر ہی بڑا داؤ نہیں لگایا ہے بلکہ اس نے ایورٹن کےالیمان اینڈیائے کو بھی ۶ء۵؍ کروڑ پاؤنڈ میں ٹیم میں شامل کیا ہے۔  نیو کیسل نے للے سے  ماٹیا س فرنانڈیز-پارڈو کو۵ء۱؍ کروڑ پاؤنڈ(تقریباً۶۵۴؍ کر وڑ روپے) میں سائن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ میں عصری اور قومی موضوعات پر فلمیں بنانے کی روایت ابتدا ہی سے رہی ہے

گیبریل جیسس نےآرسنل چھوڑ دی

ونڈو بند ہونے کے آخری دن  سب سے زیادہ مو ضوع بحث رہنے والے ناموں میں گیبریل جیسس تھے ۔ ان کا آرسنل سے بارسلونا ٹرانسفر ہوا۔ ان کی ڈیل ۸۵؍ لاکھ پاؤنڈ (تقریباً۱۰۹؍ کروڑ روپے) میں طے پائی۔ اس کے علاوہ مارک گائیڈو۱ء ۴۶؍کروڑ پاؤنڈز میں چیلسی سے آر بی لیپزگ سے وابستہ ہوئے جبکہ چیلسی کے ٹوسن ادارابیویوکو ٹوٹنہم نے ایک کروڑ پاؤنڈ میں خریدا۔

انگلینڈ نے پھر اپنی مالی طاقت کا مظاہرہ کیا

انگلش کلبوں کی خرچ کرنے کی طاقت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ انگلش پریمیر لیگ نے سمر ونڈو میں تقریباً۴ء۷؍ ارب ڈالر خرچ کئے۔ اس کے مقابلے میں، اسپین، جرمنی، فرانس اور اٹلی کی لیگز کامجموعی خرچ۸ء۳؍ ارب ڈالر رہا ۔  اس سےواضح ہوتا ہے کہ انگلش پریمیر لیگ مالی طور پر دیگر بڑی یورپی لیگوں سے آگے ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK