• Sat, 13 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

باکسنگ عالمی چمپئن شپ: جیسمین، نوپوراور میناکشی فائنل میں

Updated: September 13, 2025, 7:14 PM IST | New Delhi

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی تمغہ جیتنے والی جیسمین لیمبوریا (۵۷؍ کلوگرام وزن کے زمرے ) اور نوپور (۸۰+ کلوگرام وزن کے زمرے ) ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

Boxer Nupur.Photo:INN
مکے باز نوپور۔تصویر:آئی این این

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی تمغہ جیتنے والی جیسمین لیمبوریا (۵۷؍ کلوگرام وزن کے زمرے ) اور نوپور (۸۰+ کلوگرام وزن کے زمرے ) ورلڈ باکسنگ  چمپئن  شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ جیسمین نے سیمی فائنل میں وینزویلا کی کیرولینا الکالا کو۰۔۵؍کے اسکور سے  شکست دی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ پولینڈ کی جولیا سے ہوگا۔ لیجنڈری حوا سنگھ کی پوتی نوپور نے ترکی کی سیما کو۰۔۵؍ سے شکست دی۔ اس سے قبل میناکشی ہڈا نے ہندوستان کے چوتھے تمغے کی تصدیق کی۔ وہ خواتین کے۴۸؍ کلوگرام وزن کے زمرے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میناکشی نے کوارٹر فائنل میں انڈر۱۹؍ ورلڈ چمپئن  انگلینڈ کی ایلس پمپری کو شکست دی۔

میناکشی کا سفر سخت جدوجہد سے بھرا ہوا ہے 
ہریانہ کے روہتک ضلع کے راورکی گاؤں کی۲۴؍ سالہ میناکشی چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہے۔ اس کے والد آٹو رکشا چلاتے ہیں اور ماں گھریلو خاتون ہیں۔ ان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ ذاتی کوچ وجے ہڈا نے ابتدائی طور پر خوراک، کٹ اور سفر کے اخراجات میں مدد کی۔ وہ اپنی اکیڈمی میں مفت تربیت دیتے ہیں۔ یہ میناکشی کے لیے پہلی عالمی چمپئن  شپ ہے، جنہوں نے۲۰۲۲ء میں ایشیائی چمپئن  شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

 ۱۲؍برسوں میں پہلی بار مردوں کے زمرے میں  ہاتھ خالی
۱۲؍برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستانی مکے بازوں کو مردوں کے زمرے میں خالی ہاتھ لوٹنا پڑے گا۔ جادومنی سنگھ کا مقابلہ دفاعی عالمی چمپئن  قزاخستان کے سنجیر تاشکنبے سے تھا، جس کے خلاف وہ۰۔۴؍ سے ہار گئے۔ جادومنی کی شکست کے ساتھ ہی یہ طے ہوگیا کہ ہندوستان کی۱۰؍ رکنی مردوں کی ٹیم کو اس بار کوئی تمغہ نہیں ملے گا۔ ایسا۲۰۱۳ء کے بعد پہلی بار ہوگا۔ ہندوستان نے۲۰۲۳ء میں تاشقند میں ۳؍ کانسہ کے تمغے جیتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK