دنیا کے مقبول ترین کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔ بینڈ کے اراکین آر ایم، جن ، سوگا، جے ہوپ، جی من ، وی تی ینگ اور جنگ کوک نے اپنے آنے والے عالمی دورے کی تاریخوں اور شہروں کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 14, 2026, 7:01 PM IST | Goyang
دنیا کے مقبول ترین کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔ بینڈ کے اراکین آر ایم، جن ، سوگا، جے ہوپ، جی من ، وی تی ینگ اور جنگ کوک نے اپنے آنے والے عالمی دورے کی تاریخوں اور شہروں کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
دنیا کے مقبول ترین کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔ بینڈ کے اراکین آر ایم، جن ، سوگا، جے ہوپ، جی من ، وی تی ینگ اور جنگ کوک نے اپنے آنے والے عالمی دورے کی تاریخوں اور شہروں کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ منگل کی شام ویورس کے ذریعے شیئر کی گئی اس معلومات نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔
کوریا میں آغاز
بی ٹی ایس کا انتہائی متوقع عالمی دورہ۹،۱۱؍ اور ۱۲؍ اپریل کو جنوبی کوریا کے شہر گویانگ میں تین دھماکہ خیز کنسرٹس سے شروع ہوگا۔ فوجی سروس سے واپسی کے بعد یہ بینڈ کا پہلا بڑا گروپ ٹور ہوگا، جو ۲۰۲۶ء سے ۲۰۲۷ء تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
کیا بھارت فہرست میں شامل ہے؟
ہندوستانی ’’آرمی‘‘ (بی ٹی ایس کے شائقین) کو طویل عرصے سے امید تھی کہ سات رکنی بینڈ اس بار ہندوستان کا دورہ کرے گا۔ تازہ ترین اعلان نے مداحوں کو کسی حد تک مایوس کیا ہے۔ جاری کردہ ابتدائی فہرست میں کوئی بھی ہندوستانی شہر (جیسے دہلی یا ممبئی) شامل نہیں ہے۔یہ دورہ ۲۰۲۷ء تک جاری رہے گا چونکہ یہ دورہ ۲۰۲۷ء تک چلے گا، مزید تاریخوں اور مراحل کا اعلان ہونا باقی ہے، اس لیے شائقین پر امید ہیں کہ بعد میں ’’انڈیا لیگ‘‘ کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایرانی کرنسی بری طرح کریش، ریال صفر ڈالر کے برابر ہو گیا
سوشل میڈیا پر مایوسی اور امید کا راج
ٹور کے اعلان کے بعد سے #BTSinIndia سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ہندوستانی شائقین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلسل اپنے مطالبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ شائقین کا خیال ہے کہ کولڈ پلے اور کرن اوجلا جیسے بڑے فنکاروں کے ہندوستان کے دوروں کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے، بی ٹی ایس بنانے والے ہندوستان کو نظر انداز نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:عامر خان، راجکمار ہیرانی کی ’’دادا صاحب پھالکے‘‘ کی شوٹنگ مارچ میں شروع کریں گے
۲۷۔۲۰۲۶ءکا سب سے بڑا ایونٹ
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ عالمی دورہ موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والے دوروں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ جیسے جیسے دوسرے براعظموں (امریکہ، یورپ، ایشیا) کی تاریخیں سامنے آئیں گی، یہ واضح ہو جائے گا کہ ’’پرپل ہارٹس‘‘ کی یہ لہر ہندوستان کی سڑکوں پر کب پہنچے گی۔