• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویمنس ہاکی: ہندوستان کی نظریں خطاب کی ہیٹ ٹرک پر

Updated: November 19, 2026, 1:34 PM IST | Agency | Bhopal

خواتین کی ایشیائی چمپئن ٹرافی ۲۰۲۶ء  ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز۱۹؍نومبر کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ہوگا۔ موجودہ چمپئن ہندوستان کی نظریں اپنے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسرا خطاب جیتنے اور مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ چمپئن بننے پر مرکوز ہیں۔

The Indian team will defend the title. Photo: INN
ہندوستانی ٹیم خطاب کا دفاع کرے گی۔ تصویر: آئی این این

خواتین کی ایشیائی چمپئن ٹرافی ۲۰۲۶ء  ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز۱۹؍نومبر کو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ہوگا۔ موجودہ چمپئن ہندوستان کی نظریں اپنے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسرا خطاب جیتنے اور مجموعی طور پر چوتھی مرتبہ چمپئن بننے پر مرکوز ہیں۔۱۰؍ روزہ اس ٹورنامنٹ میں ایشیا کی ۶؍ اہم خواتین ہاکی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے کا اختتام۲۸؍ نومبر کو فائنل کے ساتھ ہوگا۔ ایشیائی چمپئن ٹرافی کے ۹؍ویں ایڈیشن میں ہندوستان، چین، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے: ہاکی: ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کےساتھ صد سالہ سیریز کھیلے گی

ٹورنامنٹ کا انعقاد ناتھو برکھیڑا میں واقع انٹرنیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں کیا جائے گا۔ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ایک بڑی کامیابی کے بعد میدان میں اترے گی۔ حال ہی میں جاپان کے آئچی-ناگویا میں منعقدہ۲۰۲۶ء کے ایشیائی کھیلوں میں ٹیم نے۴۴؍ سال کا انتظار ختم کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس مرتبہ ٹیم کی قیادت مڈفیلڈر سلیمہ ٹیٹے کریں گی۔ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں ہندوستان نے چین کو۰-۱؍ سے شکست دے کر۱۹۸۲ء کے بعد خواتین ہاکی میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ٹیم نے لاس اینجلس۲۰۲۸ء  اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایشیائی کھیلوں میں شاندار کامیابی کے بعد یہ ہندوستان کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK