Updated: August 09, 2026, 8:04 PM IST
| Toronto
عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن سے قبل کینیڈین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں روس کی ایکاترینا الیگزینڈرووا کے ہاتھوںشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ۱۶؍ویں سیڈ الیگزینڈرووا نے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
آرینا سبالینکا۔ تصویر:ایکس
عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن سے قبل کینیڈین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں روس کی ایکاترینا الیگزینڈرووا کے ہاتھوں۷۔۶، ۴۔۶، ۶۔۴، سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ۱۶؍ویں سیڈ الیگزینڈرووا نے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
چار گرینڈ سلیم خطاب جیت چکیں اور موجودہ یو ایس اوپن چیمپئن سبالینکا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ فیصلہ کن سیٹ تک پہنچایا، تاہم آخری سیٹ میں الیگزینڈرووا کے جارحانہ کھیل کا سامنا نہ کرسکیں۔ سبالینکا نے پہلے سیٹ میں ابتدائی برتری حاصل کی، لیکن الیگزینڈرووا نے واپسی کرتے ہوئے سیٹ ٹائی بریک تک پہنچا دیا، جہاں روسی کھلاڑی نے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھئے:مہیش بابو کی سالگرہ پر’’وارانسی‘‘ کی دو خاص تصاویر جاری
دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے۳۔۴؍ کی برتری کے لیے سروس بریک حاصل کی اور بعد میں اپنی سروس برقرار رکھتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔فیصلہ کن سیٹ میں الیگزینڈرووا نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کھیل جاری رکھا، جبکہ سبالینکا کی غیرضروری غلطیوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ میچ میں برقرار رہنے کے لیے ۴۔۵؍ کے اسکور پر سروس کرتے ہوئے سبالینکا نے دو میچ پوائنٹس بچائے، لیکن تیسری کوشش میں ڈبل فالٹ نے الیگزینڈرووا کو فتح دلا دی۔
یہ بھی پڑھئے:مراکش اور الجزائر ویمنز افریقہ کپ کے سیمی فائنل میں، ۲۰۲۷ءورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی
الیگزینڈرووا نے میچ کے بعد کہا’’میں نے ہر پوائنٹ کو اس طرح کھیلنے کی کوشش کی جیسے یہ آخری ہو، کیونکہ ان کے خلاف میچ میں زیادہ مواقع نہیں ملتے۔ کوارٹر فائنل میں الیگزینڈرووا کا مقابلہ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا سے ہوگا، جنہوں نے امریکی آٹھویں سیڈ امانڈا انیسیمووا کو ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔