Updated: August 09, 2026, 9:03 PM IST
| New Delhi
سرکاری تیل اور گیس کمپنی او این جی سی کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ دسمبر ۲۰۲۶ء میں خالی ہونے والا ہے۔ اس اہم عہدے کے لیے نصف درجن سے زائد اعلیٰ افسران نے درخواستیں دی ہیں، جن میں رنجیت رتھ کا نام بھی شامل ہے۔ رتھ اس وقت آئل انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔
او این جی سی۔ تصویر:آئی این این
سرکاری تیل اور گیس کمپنی او این جی سی (ONGC) کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر (CMD) کا عہدہ دسمبر ۲۰۲۶ء میں خالی ہونے والا ہے۔ اس اہم عہدے کے لیے نصف درجن سے زائد اعلیٰ افسران نے درخواستیں دی ہیں، جن میں رنجیت رتھ کا نام بھی شامل ہے۔ رتھ اس وقت آئل انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہر کوئی لو ٹرائنگل کرنا چاہتا تھا، ’’دل چاہتا ہے‘‘ کی کاسٹنگ پر فرحان اختر کا انکشاف
۷؍ دسمبر کو خالی ہوگا عہدہ
موجودہ او این جی سی چیئرمین اور ایم ڈی ارون کمار سنگھ کی مدتِ ملازمت ۶؍ دسمبر۲۰۲۶ء کو ختم ہوگی۔ اس کے بعد ۷؍دسمبر سے یہ عہدہ خالی ہو جائے گا۔ رنجیت رتھ کی عمر ۵۴؍ سال ہے اور وہ اگست ۲۰۲۲ء سے آئل انڈیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ مسلسل دوسری مرتبہ او این جی سی کے سربراہ کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ان کا نام امیدواروں میں تھا، لیکن اس وقت حکومت نے ارون کمار سنگھ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔
حکومت نے اہلیت کے قواعد میں نرمی کی
او این جی سی کے نئے سی ایم ڈی کے انتخاب کے لیے حکومت نے اہلیت کے معیار میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ عہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد ۵۹؍سال کر دی گئی ہے۔ منتخب امیدوار کو ابتدائی طور پر ۳؍ سال کی مقررہ مدت کے لیے مقرر کیا جائے گا، جبکہ کارکردگی کے جائزے کے بعد مدت میں مزید ۲؍ سال کی توسیع کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بسنت اور شاہنواز کی ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر۲۰؍ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی
رنجیت رتھ کے علاوہ کون کون دوڑ میں؟
درخواست دینے والے دیگر اہم امیدواروں میں شامل ہیں: راج رشی گپتا او این جی سی ودیش لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر،وکرم سکسینہ او این جی سی کے ٹیکنالوجی و ریجنل سروسز ڈائریکٹر،ستیم کمار حکمتِ عملی اور کارپوریٹ امور کے ڈائریکٹر،دلال ہلدراو وی ایل کے آپریشنز ڈائریکٹر
، دیویندر کمارایم آر پی ایل کے ڈائریکٹر (فنانس)، ایس پی شری واستو انڈین آئل کارپوریشن کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر۔ راج رشی گپتا بھی اس عہدے کے لیے اہل ہوگئے ہیں کیونکہ حکومت نے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر ۵۹؍ سال کر دی ہے۔ وہ جولائی ۲۰۲۷ء میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔