Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹاکسک میں یش کے ساتھ کام کرنے کا اثر ہمیشہ دل میں رہے گا: رکمنی وسنت

Updated: August 09, 2026, 9:02 PM IST | Mumbai

جنوبی ہند کی اداکارہ رکمنی وسنت نے فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ میں راکنگ اسٹار یش کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یش نے انہیں صرف شریک اداکارہ نہیں بلکہ ایک مضبوط ساتھی کے طور پر کام کرنے کا موقع دیا، جس کا اثر ہمیشہ ان کے دل میں رہے گا۔

Rukmini Vasanth.Photo:INN
رکمنی وسنت۔ تصویر:آئی این این

 جنوبی ہند کی اداکارہ رکمنی وسنت نے فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ میں راکنگ اسٹار یش کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یش نے انہیں صرف شریک اداکارہ نہیں بلکہ ایک مضبوط ساتھی کے طور پر کام کرنے کا موقع دیا، جس کا اثر ہمیشہ ان کے دل میں رہے گا۔
بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ کا ٹریلر ایک شاندار تقریب میں جاری کیا گیا۔ ٹریلر میں ناظرین کو فلم کی ہائی آکٹین دنیا کی جھلک دیکھنے کو ملی، جس میں ایکشن، جرم، رومانس اور دھوکے کا زبردست امتزاج نظر آتا ہے۔ فلم کی ہدایت کار گیتو موہن داس اور راکنگ اسٹار یش کی موجودگی میں رکمنی وسنت کی جذباتی گفتگو نے تقریب میں خاص توجہ حاصل کی۔


فلم میں پراسرار میلیسا کا کردار ادا کر رہیں رکمنی نے اسٹیج پر ہدایت کار گیتو موہن داس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیتو نے انہیں پیچیدہ کردار کو سمجھنے اور ایک اداکارہ کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کی حدود کو آگے بڑھانے میں مدد دی۔رکمنی نے کہا’’میں گیتو موہن داس کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جو ایک بے مثال ہدایت کار ہیں۔ اس فلم اور اس پیچیدہ کردار کے دوران میرا ہاتھ تھامے رکھنے کے لیے شکریہ۔ کبھی ہار نہ ماننے کے لیے شکریہ۔ آپ نے مجھے ہمیشہ مزید آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور مجھ سے مزید محنت کا تقاضا کیا۔ میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں بے حد شکر گزار ہوں۔‘‘
فلم کے ٹریلر میں رکمنی بالکل مختلف اور متاثر کن روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ اپنے معمول کے انداز سے ہٹ کر وہ میلیسا کے کردار میں ایک تیز اور پراسرار انداز پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا کردار جرم، رومانس اور دھوکے کی دنیا سے گہرائی سے جڑا ہوا نظر آتا ہے۔’’ ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ ۲۶؍اگست ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ فلم میں رکمنی وسنت میلیسا کے کردار میں ایک بالکل مختلف انداز میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی این ٹی آر جونیئر کے ساتھ آنے والی فلم’’ڈریگن‘‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھئے:مہیش بابو کی سالگرہ پر’’وارانسی‘‘ کی دو خاص تصاویر جاری

`ٹاکسک  کے بعد بدلی ہوئی کیارا نظر آئیں گی: کیارا اڈوانی
 بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کا کہنا ہے کہ فلم’’ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس‘‘ ان کے اداکاری کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور اس فلم کے بعد ناظرین کو ان کی اداکاری کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔راکنگ اسٹار یش کی مرکزی کردار والی فلم ٹاکسک کا ٹریلر ۸؍ اگست کو بنگلورو میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں جاری کیا گیا۔ فلم میں کیارا اڈوانی نادیا کے کردار میں نظر آ رہی ہیں۔ ٹریلر میں ان کا کردار حساسیت، جذباتی گہرائی اور شدت سے بھرپور دکھائی دیتا ہے۔ کیارا فلم میں ایک سرکس آرٹسٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مراکش اور الجزائر ویمنز افریقہ کپ کے سیمی فائنل میں، ۲۰۲۷ءورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی

نادیا کے کردار اور فلم میں اپنے تجربے کے بارے میں کیارا اڈوانی نے کہا’’مجھے واقعی یقین ہے کہ گیتو اور یش نے میرے لیے نادیا کے کردار کو حقیقت میں ڈھالا۔ انہوں نے میرے اندر وہ صلاحیت دیکھی اور مجھ پر بھروسہ کیا، جب کہ اس وقت مجھے خود بھی معلوم نہیں تھا کہ میں ایک اداکارہ کی حیثیت سے اتنا بے خوف قدم اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔ آج جب میں اپنی فلم کا ہر چھوٹا سا حصہ دیکھتی ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں گیتو اور یش کا شکریہ ادا کروں۔ انہوں نے مجھے ایسا کردار دیا جو میرے اداکاری کے سفر میں میرے لیے ہمیشہ بہت خاص رہے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ ’’ٹاکسک‘‘ سے پہلے ایک کیارا ہوگی اور’’ٹاکسک‘‘کے بعد ایک بالکل مختلف کیارا ہوگی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK