Inquilab Logo

آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں چنئی سپر کنگزکی فتح

Updated: March 23, 2024, 3:24 PM IST | Agency | Chennai

راچن رویندر کی ۳۷؍رن، شیوم دوبے کی ناٹ آؤٹ ۳۴؍رن اور رویندر جڈیجا کی ناٹ آؤٹ ۲۵؍ رن کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے انڈین پریمیر لیگ کے افتتاحی میچ میں ۶؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

IPL Match Image. Photo:INN
آئی پی ایل کے میچ کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

راچن رویندر کی ۳۷؍رن، شیوم دوبے ناٹ آؤٹ ۳۴؍رن  اور رویندر جڈیجا کی ناٹ آؤٹ ۲۵؍ رن کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور(آرسی بی) کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
۱۷۴؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز نے پہلے وکٹ کے لئے۳۸؍ رن جوڑے۔ چوتھے اوور میں یش دیال نے کپتان روتوراج گائیکواڑ کو۱۵؍ رن پر آؤٹ کرکے سی ایس کے کو پہلا جھٹکا دیا۔ ساتویں اوور میں راچن رویندر کو کرن شرما نے آر پاٹیدار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ انہوں نے ۱۵؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۳۷؍ رن بنائے۔ اجنکیا رہانے۱۱؍ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔ انہوں نے ۲؍ چھکوں کی مدد سے۱۹؍ گیندوں پر۲۷؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ڈیرل مشیل نے۱۸؍ گیندوں پر ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۲؍  رن بنائے۔ اس کے بعد شیوم دوبے اور رویندر جڈیجا  نے اننگز کو سنبھالا اور ۵؍ رن سے زیادہ کی شراکت کرتے ہوئے۱۸ء۴؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر۱۷۴؍ رن  بناکر ٹیم کو ۶؍ وکٹ سے جیت دلادی۔ شیوم دوبے نے ۲۸؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۴؍ رن کی  ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ رویندرجڈیجا  نے۱۷؍گیندوں پر ایک چھکا کی مدد سے ناقابل شکست ۲۵؍ رن بنائے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کیمرون گرین نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ یش دیال اور کرن شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نوجوان انوج راوت۴۸؍ رن اور دنیش کارتک کی ناٹ آؤٹ ۳۸؍ رن کی شاندار اننگز کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے چنئی سپر کنگز کو جیت کیلئے ۱۷۴؍ رن کا ہدف دیا۔ چنئی میں  آرسی بی نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۴ء کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی   کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری آرسی بی کے لئے سلامی بلے باز وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈو پلیسس نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے ۴۱؍ رن جوڑے۔ مستفیض الرحمن نے ۵؍ویں اوور میں ۲؍ وکٹ لے کر آر سی بی کو بیک فٹ پر لا دیا۔ ڈوپلیسس۲۳؍ گیندوں پر۸؍ چوکوں کی مدد سے۳۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں رجت پاٹیدار کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد چاہر نے گلین میکسویل کو صفر پر آؤٹ کرکے آر سی بی کو تیسرا جھٹکا دیا۔ وراٹ کوہلی نے کیمرون گرین کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اس دوران وراٹ نے ٹی۲۰؍ میں اپنے۱۲؍ ہزار رن بھی مکمل کر لئے۔ وراٹ کو بھی مستفیض الرحمن  نے   رویندر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے ایک چھکا کی مدد سے۲۰؍ گیندوں پر۲۱؍ رن بنائے۔ اس کے بعد مستفیض الرحمٰن   نے کیمرون گرین کو۱۸؍ رن پر بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔
انوج راوت نے۴؍چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۴۸؍ رن بنائے۔ وہ میچ کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ دنیش کارتک نے ۲۶؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۳۸؍ رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹے وکٹ کیلئے ۹۵؍ رن کی شراکت کرتے ہوئے  ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ چنئی کیلئے مستفیض الرحمان نے۲۹؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ دیپک چاہر کوایک وکٹ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK