اس کے ساتھ ہی انہوں نے اگلے سال ہونے والے بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن میںخواتین کے ایونٹ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
EPAPER
Updated: September 18, 2025, 1:05 PM IST | Agency | Samarkand
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اگلے سال ہونے والے بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن میںخواتین کے ایونٹ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
ہندوستانی شطرنج کھلاڑی ویشالی رمیش بابو نے سمرقند، ازبکستان میں منعقدہ بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن (ایف آئی ڈی ای/فائیڈ) خواتین کا گرینڈ سوئس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہو ںنے اگلے سال ہونے والے بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن میںخواتین کے ایونٹ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ۔ مردوں کا ٹائٹل انیش گری نے جیتا جنہوں نے فائنل راؤنڈ میں امریکی گرینڈ ماسٹر ہنس نیمن کو۱۱؍میں سے۸؍پوائنٹس کے ساتھ شکست دی ۔ اس جیت کے ساتھ، گیری نے ۹۰؍ ہزار ڈالر کا پہلا انعام اورفائیڈ ۲۰۲۶ء امیدواروں کے ٹورنامنٹ میں جگہ حاصل کر لی۔
وزیر اعظم نے ویشالی کو مبارکباد دی
وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں اس تاریخی کارکردگی پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا’’ایک شاندار کامیابی۔ ویشالی رمیش بابو کو مبارکباد۔ ان کی لگن اور عزم مثالی ہے۔ ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
چینی کھلاڑی کے ساتھ ڈرا کے بعد خطاب اپنے نام کیا
ویشالی نے۱۰؍۷ء۵ پوائنٹس کے ساتھ یوکرین کی ماریا موزیچوک کو شکست د ے کرمشترکہ برتری حاصل کی اور ٹائٹل جیتنے کے لیے چین کی تان ژونگئی کے ساتھ مقابلہ ڈرا کر لیا۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب۲۴؍ سالہ ویشالی نے فائیڈ میںخواتین کا گرینڈ سوئس ٹائٹل جیتا ہے۔
ویشالی ۲۰۲۶ء میں ہونے والے خواتین کے ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی تیسری ہندوستانی شطرنج کھلاڑی ہیں۔ دیویہ دیشمکھ اور کونیرو ہمپی پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
وشواناتھن آنند نے بھی مبارکباد دی
گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند ویشالی نے بھی اس جیت پر ویشالی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نےسوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا’’ایک شاندار پرفارمنس پر مبارکباد۔ہمیں فخر ہےکہ ہم نے انہیں عالمی اعزاز حاصل کرنے کیلئے اس کی رہنمائی اور تربیت کی ہے۔ اس کی استقامت اور محنت واقعی قابل ستائش ہے۔ گرینڈ سوئس کو دو بار جیتنا ایک ایسی کامیابی ہے جسے بہت کم لوگ حاصل کر سکتے ہیں۔