عالمی چمپئن شپ کے ابتدائی دور ہی میں باہر ہونے والے لکشا سین اس مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے منگل سے یہاں شروع ہونے والےچائناماسٹرز سپر ۔۷۵۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔
EPAPER
Updated: September 01, 2026, 12:51 PM IST | Agency | Shenzhen
عالمی چمپئن شپ کے ابتدائی دور ہی میں باہر ہونے والے لکشا سین اس مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے منگل سے یہاں شروع ہونے والےچائناماسٹرز سپر ۔۷۵۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔
عالمی چمپئن شپ کے ابتدائی دور ہی میں باہر ہونے والے لکشا سین اس مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے منگل سے یہاں شروع ہونے والےچائناماسٹرز سپر ۔۷۵۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ تاہم، لکشا کو پہلے ہی دور میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ اپنے پہلے میچ میں فرانس کے عالمی چمپئن ایلکس لینیئر کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
جون میں یو ایس اوپن سپر ۳۰۰؍ کے فائنل میں پہنچنے والے کدامبی سری کانت اپنے پہلے میچ میں چینی تائپے کے چی یوجین کا مقابلہ کریں گے۔ اس سیزن میں ان کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ کنیڈا اوپن میں چوٹ کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا، جس کے بعد کوریا ماسٹرز میں بھی وہ پہلے ہی دور میں باہر ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی خاتون ٹیم نے فتح کے ساتھ مہم کا آغاز کیا
مینز ڈبلز میں چوتھی سیڈ جوڑی ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی سے ہندوستان کو کافی امیدیں وابستہ ہوں گی۔ساتوک اور چراغ نے رواں سال کے شروع میں سنگاپور اوپن جیت کر بین الاقوامی خطاب کا ۲؍ سالہ انتظار ختم کیا تھا۔ وہ چین کے ہو کے یوان اور لن ژیانگ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
ویمنز سنگلز میں ہندوستان کی توجہ ۳؍ نوجوان کھلاڑیوںانّتی ہڈا، تنوی شرما اور دیویکا سہاگ پر مرکوز رہیں گی۔روہتک کی ۱۸؍ سالہ انتی کا مقابلہ پانچویں سیڈ چین کی ہان یو سے ہوگا۔ تنوی کا سامنا ڈنمارک کی امالی شولتز سے اور دیویکا کا مقابلہ بلغاریہ کی کالویانا نالبانٹووا سے ہوگا ۔ دیگر مقابلوں میں، ہری ہرن آماسکارونن اور ایم آر ارجن کی مردوں کی جوڑی کا سامنا آٹھویں سیڈ جاپانی جوڑی تاکورو ہوکی اور یوگو کوبایاشی سے ہوگا، جو ۲۰۲۱ء کے عالمی چمپئن ہیں۔مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور تنیشا کراسٹو کا مقابلہ تھائی جوڑی ٹونکڈ اور ٹونروگ سایہینگ سے ہوگا جبکہ روہن کپور اور روتھویکا شیوانی گاڈے کا مقابلہ چینی تائپے کے وو گوان شن اور لی چیا ہسن سے ہوگا۔