• Tue, 01 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ میں ایچ ون بی ویزا پر نئی ملازمت کی تلاش مشکل ہوگی

Updated: September 01, 2026, 12:29 PM IST | Agency | Washington

ٹرمپ سرکار ۶۰؍ کی وہ مہلت ختم کرنے جارہی ہے جو ملازمت سے محرومی پر نئی ملازمت کی تلاش کیلئے حاصل تھی۔

Modi champions his friendship with Trump, yet the latter`s actions often become a source of concern for Indians. Picture: INN
مودی ، ٹرمپ کی دوستی کا دم بھرتے ہیں مگر ان کے اقدامات اکثر ہندوستانیوں کیلئے پریشان بن رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

امریکہ میں ایچ اون  بی ویزا رکھنے والے غیر ملکی ملازمین کیلئے ملازمت ختم ہونے کے بعد دستیاب۶۰؍روزہ رعایتی مدت ختم کرنے کی تجویز پر پیش رفت  شروع ہوگئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی اس تجویز کے تحت ملازمت سے محروم ہونے والے ایچ- ون  بی کارکنوں کو نئی ملازمت تلاش کرنے یا اپنی امیگریشن حیثیت تبدیل کرنے کے لیے موجودہ۶۰؍دن کی مہلت ختم ہو سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جی-۲۰؍ مالیاتی اجلاس میں عالمی ترقی پر توجہ مرکوز

یہ اقدام تکنالوجی  کے پیشہ سے وابستہ ہندوستانیوں کی بڑی تعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔ ایچ-ون  بی پروگرام میں ہندوستانی شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ موجودہ نظام کے تحت ملازمت ختم ہونے کے بعد کارکن کو۶۰؍دن تک امریکہ میں رہ کر نئی ملازمت تلاش کرنے کا موقع ملتا ہے۔اگر یہ تجویز نافذ ہوجاتی ہے تو ملازمت سے محروم ہونے والے غیر ملکی کارکنوں کیلئے امریکہ میں قانونی حیثیت برقرار رکھنا مزید مشکل ہو جائے گا اور انہیں کم مدت میں نئی ملازمت یا متبادل امیگریشن راستہ تلاش کرنا پڑے گا۔ یہ تجویز ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ- ون  بی پروگرام کو مزید سخت کرنے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK