• Tue, 01 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کی شرمناک شکست، انگلینڈ کو سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل

Updated: September 01, 2026, 12:39 PM IST | Agency | London

اولی رابنسن (۴؍وکٹ)، جوش ٹنگ (۳؍ وکٹ) اور جوفرا آرچر (۲؍ وکٹ) کی تباہ کن گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں ۱۹۴؍ رنوں پر آل آؤٹ کر کے۱۹۴؍رنوں سے میچ جیت کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں دوصفرکی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

England bowler Ollie Robinson took 4 wickets. Picture: INN
انگلینڈ کے گیندباز اولی رابنسن نے ۴؍وکٹیں حاصل کیں۔ تصویر: آئی این این
اولی رابنسن (۴؍وکٹ)، جوش ٹنگ (۳؍ وکٹ) اور جوفرا آرچر (۲؍ وکٹ) کی تباہ کن گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں ۱۹۴؍ رنوں پر آل آؤٹ کر کے۱۹۴؍رنوں سے میچ جیت کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں دوصفرکی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔
کھیل شروع ہوتے ہی نتیجہ تقریباً واضح تھا، لیکن پاکستان کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت تھی۔ پورے دورے میں اس کی بلے بازی خراب رہی اور بدقسمتی سے  دوسری اننگز میں بھی اس میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔
 
 
سیریز برابر کرنے کیلئے ۳۸۹؍  رنوں کا ہدف ملنے کے بعد پاکستان کی ٹیم جلد ہی ۱۴؍رن پر ۳؍وکٹ کے اسکور پر پہنچ گئی۔سعود شکیل کیلئے یہ سیریز اچھی نہیں رہی اور اس دوران ان کی تکنیکی کمزوریاں بھی سامنے آئیں، لیکن وہ اپنی صلاحیت ثابت کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ میدان میں اترے۔ انہوں نے شان مسعود کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے۹۷؍ رنوں کی شراکت داری قائم کی اور اس کے بعد لوور آرڈر بلے بازوں کے ساتھ بھی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔
اس بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کھل کر بلے بازی کی اور شارٹ گیندوں کا بھی بھرپور سامنا کیا، لیکن ۹۷؍رن کے اسکور پر شارٹ گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے لئے سعود شکیل کے ۹۷؍ رن ٹیم کے مجموعی اسکور کا تقریباً نصف تھے، جبکہ باقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ امام الحق ایک بار پھر بیٹنگ میں ناکام رہے۔اولی رابنسن نے ۴؍وکٹ لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹنگ نے آخری اوورز میں ۳؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ آرچر نے ۲؍ وکٹ لئے۔اس سے قبل انگلینڈ نے گزشتہ روز کے۷؍ وکٹ پر ۱۷۷؍ رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز ۲۰۸؍ رنوں پر ختم ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK