Inquilab Logo

چائنا ماسٹرس: ساتوک اور چراغ کی جوڑی سیمی فائنل میں پہنچی

Updated: November 25, 2023, 11:22 AM IST | Agency | Shanghai

انڈونیشیا سپر۱۰۰۰، کوریا سپر۵۰۰؍ اور سوئس سپر۳۰۰؍ جیتنے والی ہندوستانی جوڑی کو آخری ۴؍ میں چینی جوڑی کا چیلنج۔

The pairing of  Satwik and Chirag Shetty. Photo: INN
ساتوک اور چراغ شیٹی کی جوڑی۔ تصویر : آئی این این

ایشیائی کھیلوں کے چمپئن ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی جوڑی نے جمعہ کو یہاں انڈونیشیا کے لیو رولی کارنینڈو اور ڈینیل مارٹن کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر چائنا ماسٹرس سپر ۷۵۰؍بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ ٹاپ سیڈ یڈ ہندوستانی ڈبلز جوڑی نے عالمی سطح پر ۱۳؍ویں نمبر کی انڈونیشیائی جوڑی کو ۴۶؍ منٹ میں ۱۶۔۲۱، ۱۴۔۲۱؍ سے شکست دی۔
اس سال انڈونیشیا سپر۱۰۰۰، کوریا سپر۵۰۰؍اور سوئس سپر۳۰۰؍ جیتنے والے ساتوک اور چراغ کو آخری ۴؍ میں چینی جوڑی کا چیلنج درپیش ہوگا۔ دو چینی جوڑیوں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ میں ہی جی ٹنگ اور رین جیانگ یو کا مقابلہ ۸؍ویں سیڈ لیو یو چن اور او جووان یی سے ہوگا۔ سابق عالمی درجہ بندی کی ہندوستانی جوڑی نے اپنے کھیل میں بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں مسلسل اپنی پوزیشنز بدلتے رہے اور درمیان میں زبردست ضرب لگا کر انڈونیشین جوڑی کو دباؤ میں ڈال دیا۔
 میچ کے آغاز میں ان جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے وقفے کے بعد اسکور۱۴۔۱۴؍ سے برابر تھااس کے باوجود اس کے بعد ہندوستانی جوڑی نے اپنی رفتار بڑھا دی۔ اس دوران چراغ نے شٹل اور کورٹ کی باؤنڈری لائنوں کی بہترین سمجھ کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو۱۶۔۱۹؍ اپنے حق میں کر دیا۔انہو ں نے ہندوستان کیلئے پہلے ۲؍ گیم جیتے۔ 
 ہندوستانی جوڑی دوسرے گیم میں پہلے گیم کے اختتام پر حاصل کی گئی رفتار کو جاری رکھنے میں کامیاب رہی۔ ۲۔۵؍کی برتری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے نیٹ پر بہترین کنٹرول کا مظاہرہ کیا اور وقفے پر۶۔۱۱؍ کی برتری حاصل کرلی ۔ مختصر وقفے کے بعد بھی ہندوستانی جوڑی نے انڈونیشیا کے کھلاڑیوں کو کوئی موقع نہیں دیا اور۱۰۔۱۷؍ کے اسکور کے ساتھ اپنا تسلط برقرار رکھا۔ اس کے بعد دونوں جوڑیوں کے درمیان۴۸؍ شاٹس کا طویل مقابلہ ہوا جسے انڈونیشیا نے مارٹن کے شاندار اسمیش سے جیت لیا۔ مارٹن نے ایک اور سخت ہٹ لگائی لیکن اس بار شٹل جال سے ٹکرا گئی، جس سے ہندوستانی جوڑی کو ۷؍ میچ پوائنٹس ملے اور انہوں نے ویڈیو ریفرل کی مدد سے پہلی کوشش میں اسے تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ ہندوستانی جوڑی نے زبردست مقابلہ کرکے میچ اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK