دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کے باوجود کمائی کے معاملے میں خواتین ٹینس نے ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار کوکو گف مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون ایتھلیٹ بن کر سامنے آئی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 05, 2025, 5:56 PM IST | Mumbai
دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کے باوجود کمائی کے معاملے میں خواتین ٹینس نے ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار کوکو گف مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون ایتھلیٹ بن کر سامنے آئی ہیں۔
دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کے باوجود کمائی کے معاملے میں خواتین ٹینس نے ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار کوکو گف مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی خاتون ایتھلیٹ بن کر سامنے آئی ہیں۔ویمن ایتھلیٹس کی کمائی سے متعلق جاری ہونے والی سالانہ فہرست میں ٹینس کھلاڑیوں نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دیگر کھیلوں کی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۵ء میں سب سے زیادہ آمدنی ٹینس اسٹار کوکو گف نے حاصل کی، جنہوں نے مجموعی طور پر ۳۱؍ملین امریکی ڈالرز کمائے۔ اس میں ۸؍ ملین ڈالرز انعامی رقم اور ۲۳؍ملین ڈالرز اسپانسرشپ و دیگر کمرشیل معاہدوں سے حاصل ہوئے۔
دوسرے نمبر پر ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا رہیں، جنہوں نے رواں برس ۳۰؍ ملین ڈالرز کمائے، جن میں سے ۱۵؍ ملین ڈالرز پرائز منی اور بقیہ مختلف معاہدوں سے حاصل ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن ایگا سواتیک نے بھی اس فہرست میں نمایاں مقام حاصل کیا، وہ مجموعی طور پر۱ء۲۳؍ملین ڈالرز کما کر سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل رہیں۔ ان کی آمدنی میں۱ء۱۰؍ ملین ڈالرز پرائز منی اور۱۳؍ ملین ڈالرز کمرشیل معاہدوں کا حصہ تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کوکو گف مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ویمن ایتھلیٹ قرار پائی ہیں جبکہ تاریخ میں اب تک صرف چار ویمن ایتھلیٹس ہی ایسی ہیں جنہوں نے ایک سال میں ۳۰؍ ملین ڈالرز سے زائد کمائے-کوکو گف، ارینا سبالینکا، نومی اوساکا اور سیرینا ولیمز۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کمانے والی۱۵؍ ویمن ایتھلیٹس میں ۱۰؍ ٹینس پلیئرز شامل ہیں جبکہ ٹاپ ۱۰؍ میں سے ۷؍ کھلاڑی ڈبلیو ٹی اے سرکٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔ ٹینس کے بعد فری اسٹائل اسکائیر ایلین گو نمایاں رہیں، جنہوں نے ۲۳؍ ملین ڈالرز کی کمائی کی۔
ایف سی گوا نے ممبئی سٹی کو شکست دے کر اے آئی ایف ایف سپر کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
ایف سی گوا نے فاتوردا پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میں ممبئی سٹی ایف سی کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر تیسری بار اے آئی ایف ایف سپر کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھئے:ای ڈی کے ذریعہ انل امبانی گروپ کی کمپنیوں کے۱۱۲۰؍ کروڑ روپے کے اثاثے ضبط
دفاعی چیمپئن کو پوری طاقت لگانی پڑی، لیکن جمعرات کی رات برِسن فرنانڈیس (۲۰؍ویں منٹ) اور ڈیوڈ ٹیمور (۲۳؍ویں منٹ) کے پہلے ہاف میں کئے گئے دو ابتدائی گول مشرقی بنگال کے خلاف فائنل میں پہنچنے کے لیے کافی ثابت ہوئے۔ ممبئی سٹی ایف سی نے دوسرے ہاف میں بھرپور واپسی کی اور برینڈن فرنانڈس کے گول کی بدولت ایک گول کم بھی کیا، لیکن پھر بھی وہ لگاتار تیسری بار اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل :گلیَن میکسویل، آندرے رسل، روی چندرن اشون سمیت کئی بڑے نام غائب
میچ شروع ہونے سے پہلے ہی کافی ڈرامہ ہوا، جب ایف سی گوا کے کپتان ایکر گوارّوتسینا کو ٹنل میں میچ سے قبل پیش آئے ایک واقعہ کے باعث باہر کر دیا گیا اور آخری لمحے میں جیویر سیوریو کو ان کی جگہ شامل کیا گیا۔ اپنے لیڈر کے بغیر بھی گوا نے حوصلہ برقرار رکھا اور آخرکار کامیابی حاصل کی۔