۲۳؍ سے۳۱؍اکتوبر تک گجرات کے احمد آباد میں ہونے والی کامن ویلتھ کبڈی چمپئن شپ میں۱۴؍ رکنی ہندوستانی مردوں کی ٹیم ا ترے گی۔
EPAPER
Updated: October 19, 2026, 1:27 PM IST | Agency | New Delhi
۲۳؍ سے۳۱؍اکتوبر تک گجرات کے احمد آباد میں ہونے والی کامن ویلتھ کبڈی چمپئن شپ میں۱۴؍ رکنی ہندوستانی مردوں کی ٹیم ا ترے گی۔
اسٹار ریڈر نوین کمار اور تجربہ کار ڈیفنڈر سریجیت سنگھ۲۳؍ سے۳۱؍اکتوبر تک گجرات کے احمد آباد میں ہونے والی کامن ویلتھ کبڈی چمپئن شپ میں۱۴؍ رکنی ہندوستانی مردوں کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔کامن ویلتھ کبڈی چمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن ویر ساورکر اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کی۱۳؍ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں ۷؍ اور ۶؍ ٹیموں کے ۲؍ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ خواتین کی ۱۰؍ ٹیموں کو بھی پانچ، پانچ کے دو گروپوں میں رکھا گیا ہے۔ہندوستانی مردوں کی ٹیم کو گروپ اے میں نائیجیریا، ملائیشیا، یوگنڈا، انگلینڈ، تنزانیہ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ ہندوستانی خواتین کی ٹیم بھی گروپ اے میں نائیجیریا، سنگاپور، یوگنڈا اور ملائیشیا کے ساتھ شامل ہے۔نوین کمار، سریجیت سنگھ، نتیش کمار، سچن تنور اور پرویش بھینسوال۲۰۲۳ء کے ہانگزو ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ نوین دو مرتبہ پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) کے ایم وی پی رہ چکے ہیں، جبکہ سریجیت کے نام پی کے ایل کی تاریخ میں کسی ہندوستانی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیکل پوائنٹس حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔ باقی ۹؍ کھلاڑی اس چمپئن شپ کے ذریعے ہندوستان کے لیے سینئر بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:پیرا ایشین گیمز: افتتاحی تقریب میں پرمود اور سمرن نے ترنگا تھاما
بھرت ہڈا اور نتیش کمار گزشتہ پی کے ایل سیزن کے بہترین ریڈرز اور ڈیفنڈرز میں شامل رہے ہیں۔۲۰۲۶ء کے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی مرد یا خواتین کبڈی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اس بار کی ٹیم میں شامل نہیں ہے۔
کامن ویلتھ کبڈی چمپئن شپ کیلئے ہندوستانی ٹیمیں
ہندوستانی مردوں کی کبڈی ٹیم: سچن تنور، نوین کمار، بھرت ہڈا، پنکج موہتے، آدتیہ شندے، شیوَم پٹارے، نیرج نروال، سریجیت سنگھ، اجیت پوار، پرویش بھینسوال، شبھم شندے، یوگیش دہیا، نتیش کمار اور دیپک شنکر۔
ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم: ندھی شرما، سمرن کمبوج، چمپا ٹھاکر، انو کماری، ریتو مِتھر وال، کارتیکا رمیش، سمن ساہو، ساکشی، جیوتی، ریا کماری، رینوکا چودھری، مسکان شرما، پریا اور سبھائی گڑھوی۔