• Mon, 19 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیرا ایشین گیمز: افتتاحی تقریب میں پرمود اور سمرن نے ترنگا تھاما

Updated: October 19, 2026, 1:18 PM IST | Agency | Nagoya

پانچویں ایشیائی پیرا کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں اتوار کو ہندوستانی دستہ نہ صرف رسمی لباس پہن کر پہنچا بلکہ وہ اپنے ساتھ ۵؍ ہزار سال پرانی تہذیب کی جھلک بھی لے کر اترا، ملک کا ۲۸۱؍ رکنی دستہ گیمز میں حصہ لے رہا ہے جس میں ۱۶۸؍ کھلاڑی شامل ہیں، مجموعی طورپر۴۵؍ممالک کے ۳؍ہزار ایتھلیٹ شریک ہیں۔

Pramod Bhagat and Simran Sharma at the opening ceremony. Photo: INN
پرمودبھگت اورسمرن شرما افتتاحی تقریب کے موقع پر۔ تصویر: آئی این این

ایشین گیمز کے بعد جاپان کے اس شہر میں منعقد ہونے جارہے پانچویں ایشیائی پیرا کھیلوں ۲۰۲۶ء  کی افتتاحی تقریب میں اتوار کو یہاں ہندوستانی دستہ نہ صرف رسمی لباس پہن کر آیا تھا بلکہ وہ اپنے ساتھ۵؍ ہزار سال پرانی تہذیب کی جھلک بھی لے کر اترا۔ اس دوران ہندوستانی دستے کے اراکین کے ہاتھوں میں ترنگا تھا۔یہاں پالوما میزوہو اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں ہندوستانی دستے نے رسمی بلیزر پہنا ہوا تھا جو ملک کی وراثت کے احترام کے تصورپر مبنی تھا۔ اس پر وادیٔ سندھ کی تہذیب کی مہروں کے نقش بنے ہوئے تھے۔ کالر پر سپت سندھُو یعنی سات مقدس دریاؤں کی سرزمین اور عظیم دریائے سرسوتی کے بہاؤ کو ظاہر کرنے والی قدیم تحریر اور علامتیں درج تھیں ۔جیب پر، دل کے عین اوپر، ہندوستان کا ترنگا فخر سے نصب تھا ۔پانچویں پیرا ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اتوار کو جاپان کے شہرآئچی ناگویا میں ہوئی۔ پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ پرمود بھگت اور رنر سمرن شرما نے تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت کی۔ دونوں نے ناگویا کے پالوما میجوہو اسٹیڈیم میں ہندوستانی پرچم تھامے رکھا۔واضح رہےکہ اس سال پیرا ایشین گیمز۱۸؍ سے۲۴؍اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ جاپان کے شہنشاہ ناروہیٹو نے ان کھیلوں کے افتتاح کا اعلان کیا ۔

ان کھیلوں میں ہندوستان کا۲۸۱؍ رکنی دستہ حصہ لے رہا ہے جس میں ۱۶۸؍ کھلاڑی(۱۱۲؍مرد اور۵۶؍ خواتین) شامل ہیں جو۱۱؍ مختلف کھیلوں میں مقابلہ کریں گے۔ ان کھیلوں میں ۴۵؍ ممالک کے تقریباً۳؍ ہزار کھلاڑی’ امیجن ون ہارٹ‘  کے نعرے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:میسی کے دو شاندار گول، انٹر میامی نے اٹلانٹا یونائیٹڈ کو شکست دے دی

دریائے سرسوتی کے کناروں سے لے کر ناگویا کے میدانوں تک، ملک کے پیرا کھلاڑی ان کھیلوں میں ایک قدیم اور مسلسل جاری رہنے والی تہذیب کی روح اپنے ساتھ لے کر پہنچے ہیں جس طرح ہزاروں سال پہلے وادیٔ سندھ کی مہریں شناخت اور اعلیٰ معیار کی علامت تھیں، آج ہماری یہ ٹیم بھی اسی ورثے کی نمائندگی کر رہی ہے۔

۴۵؍ممالک کے کھلاڑی پہلی بار شرکت کر رہے ہیں

ایشین پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر ماجد رشید نے بتایا کہ اس سال پہلی بار تمام۴۵؍ ایشیائی ممالک پیرا اولمپک گیمز میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کامیابیوں اور کھیلوں تک پہنچنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ تقریب میں میزبان جاپان کی ٹیم کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آئچی-ناگویا میں ایشین پیرا گیمزکے آغاز کے موقع پر ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے پیرا ایتھلیٹ کھلاڑیوں پر بے حد فخر ہے جن کے عزم ، لگن اور ناقابل تسخیر جذبہ۱۴۰؍کروڑ ہندوستانیوں کو تحریک دیتا ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کیلئے اعتماد کے ساتھ مقابلہ کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی اپیل کی ۔ وزیر اعظم نے ایکس پرمذکورہ پیغام پوسٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK