Inquilab Logo

آئی پی ایل کے ۱۳؍ویں ایڈیشن کے منسوخ ہونے کی قیاس آرائی

Updated: March 25, 2020, 10:53 AM IST | Agency | New Delhi

بی سی سی آئی نے فرنچائزی مالکان سے کانفرنس کال منسوخ کردی۔ نیس واڈیا نے کہاکہ عوام کی زندگی کی حفاظت پہلے

IPL - Pic : INN
آئی پی ایل ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس (کووڈ ۱۹) کی وبا کے سبب آئی پی ایل کو پہلے ہی۱۵؍ اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ آئی پی ایل سے متعلق مزید منصوبوں کے لئے  بی سی سی آئی کی منگل کو ایک ٹیلی فونک کانفرنس میں لیگ کی تمام فرنچائزیز کے ساتھ ملاقات ہونی تھی لیکن بی سی سی آئی نے اسے منسوخ کردیا ہے۔
 اس میٹنگ  کی منسوخی کے بعد اب یہ قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں کہ رواں سال ٹی ۲۰؍ لیگ منسوخ ہوجائے گی۔ کوروناوائرس  کی  وباکو قابو میں کرنے کیلئےہندوستان  نے ۳۱؍مارچ تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے ۱۶؍ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔
 جب اس معاملے پر کنگ الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا سے تبادلہ خیال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انسانیت پہلے ہے ، اس کے بعد سب کچھ آتاہے ۔ اب تک  صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ، لہٰذا اس معاملے میں  اس (آئی پی ایل) کے بارے میں بات چیت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اگر آئی پی ایل نہیں ہوتا  ہے تو  نہ صحیح  ۔آئی پی ایل کی  ایک اور فرنچائزی  کے مالک نے نام   نہ بتانے کی شرط پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس مسئلے پر بات چیت کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ پورا ملک لاک ڈاؤن ہے۔ ہمیں اب بھی ان معاملات سے نمٹنا چاہئے جو آئی پی ایل سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔
 ملکی اور غیر ملکی اسٹارس سے بھری ۸؍ ٹیموں پر مشتمل دولت مند ٹی ۲۰؍لیگ کا آغاز۲۹؍ مارچ سے ہونا تھا۔ لیگ کا پہلا میچ ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کے مابین ممبئی میں ہونا تھا  لیکن کووڈ۱۹؍ وائرس کے پھیلنے کے بعد اسے۱۵؍ اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔
 کووڈ ۱۹؍پر کنٹرول کرنے کیلئے حکومت بہت سے  اقدامات کر رہی ہے اور  نیس واڈیا نے ان کی تعریف کی ہے۔ واڈیا نے کہا کہ حکومت نے اس پر فیصلہ کن اقدامات  کئے ہیں۔ ہم اکثر حکومت پر تنقید کرتے ہیں لیکن ہمیں حکومت کے  کووڈ ۱۹؍ کیلئے بروقت کئے  جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کرنی چاہئے۔  ہندوستان  جیسے  وسیع  ملک میں  تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ، یہ ایک بڑا اور مثبت اقدام ہے۔
 انہوں نے کہا کہ یہ تیسری عالمی جنگ جیسی صورتحال ہے جس میں ہم بہت سارے لوگوں کی مدد کے لئے لڑ رہے ہیں تاہم ، بی سی سی آئی فی الحال آئی پی ایل کی منسوخی جیسے معاملے کو سنبھال رہی ہے۔ اسے امید ہے کہ معاملات میں بہتری آئے گی ، تب ہی اس پر صحیح فیصلہ کیا  جاسکتا ہے۔
 دریں اثنا ، بورڈ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر اولمپکس جیسے کھیلوں کو ایک سال کے لئے ملتوی کیا جاسکتا ہے تو اس کے سامنے آئی پی ایل بہت چھوٹی چیز ہے۔ اس وقت حکومت غیر ملکی شہریوں کو ویزا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہی ہے، لہٰذا ہمیں آئی پی ایل کے انعقاد کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK