Inquilab Logo Happiest Places to Work

لینڈر پیس اولمپک ملتوی ہونے کے سبب ریٹائرمنٹ ٹال سکتے ہیں

Updated: March 27, 2020, 9:50 AM IST | Agency | New Delhi

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس کے ۲۰۲۱ءتک ملتوی ہو جانے کی وجہ سے ہندوستانی ٹینس کے سرکردہ کھلاڑی لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ بھی ٹل سکتا ہے اور وہ آٹھویں بار اولمپک میں حصہ لینے کا اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں

Leander Paes - Pic : INN
لینڈر پیس ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس کے ۲۰۲۱ءتک ملتوی ہو جانے کی وجہ سے ہندوستانی ٹینس کے سرکردہ کھلاڑی لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ بھی ٹل سکتا ہے اور وہ آٹھویں بار اولمپک میں حصہ لینے کا اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے ک ٹوکیو اولمپک اس سال ۲۴؍جولائی سے ۹؍ اگست تک منعقد ہونا تھا لیکن عالمی وبا بن چکے کورونا  کی وجہ سے  یہ ۲۰۲۱ءتک ملتوی کر دیا گیا اور اس کا انعقاد اگلے سال موسم گرما سے پہلے ہو سکتا ہے۔
 ہندوستانی  ٹینس کے سرکردہ کھلاڑی  پیس آئندہ جون میں ۴۷؍سال کے ہو جائیں گے۔ پیس نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ۲۰۲۰ءمیں وہ ریٹائرمنٹ لے لیں گے لیکن ٹوکیو اولمپکس کے ۲۰۲۱ءتک ملتوی ہونے کے بعد ان کا ریٹائرمنٹ بھی ٹل سکتا ہے۔۲۰۱۶ءمیں ہوئے ریو اولمپکس ان کا ساتواں اولمپکس تھا ۔ ان کا پہلا اولمپک ۱۹۹۲ء کا بارسلونا اولمپکس تھا۔
پیس نے کہاکہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس پر میں اور میری ٹیم غور کر رہے ہیں۔ میرے والد چاہتے ہیں کہ میں کافی وقت تک كھیلوں۔ وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔انہیں پتہ ہے کہ ایک بار میں نے ریٹائرمنٹ لے لیا تو میں آگے کچھ نہیں کر پاؤں گا اور میں پھر واپسی نہیں کر پاؤں گا۔
 ۱۹۹۶ء کے اٹلانٹا اولمپکس میں انفرادی کانسے کا تمغہ جیت چکے پیس نے ڈبلز  اور مکسڈ ڈبلز میں کُل ۱۸؍ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔ پیس نے کہاکہ میری ٹیم نے مجھ سے کہا ہے کہ میں ریکارڈ آٹھواں اولمپک كھیلوں  اور ہندوستان  کا نام تاریخ کے صفحات میں درج کراؤں۔پیس اگلے سال اولمپکس تک ۴۸؍سال کے ہو جائیں گے اور یہ کہہ پانا مشکل ہے کہ اس عمر تک وہ اولمپک کھیل پائیں گے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK