آسٹریلیا کی کپتان سوفی مولینوکس کا کہنا ہے کہ ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی پر وہ ابھی مطمئن نہیں ہیں کیونکہ اصل ہدف میزبان انگلینڈ کو شکست دے کر ساتواں عالمی خطاب جیتنا ہے۔
EPAPER
Updated: July 05, 2026, 9:04 PM IST | London
آسٹریلیا کی کپتان سوفی مولینوکس کا کہنا ہے کہ ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی پر وہ ابھی مطمئن نہیں ہیں کیونکہ اصل ہدف میزبان انگلینڈ کو شکست دے کر ساتواں عالمی خطاب جیتنا ہے۔
آسٹریلیا کی کپتان سوفی مولینوکس کا کہنا ہے کہ ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی پر وہ ابھی مطمئن نہیں ہیں کیونکہ اصل ہدف میزبان انگلینڈ کو شکست دے کر ساتواں عالمی خطاب جیتنا ہے۔لارڈز میں ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولینوکس نے کہا’’ابھی نہیں ، ہماری اصل ذمہ داری کل اپنا بہترین کرکٹ کھیلنا اور ٹرافی جیتنا ہے۔‘‘
آسٹریلیا نے پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ اور بے خوف کرکٹ کھیلتے ہوئے ناقابل شکست رہ کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ ٹیم نے اس بار فی اوور۵۲ء۹؍ رن کی اوسط سے اسکور کیا، جو۲۰۲۳ء کے ورلڈ کپ میں۶۸ء۷؍ رن فی اوور کی گزشتہ بہترین اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اڈانی گروپ کیس پر امریکی محکمہ انصاف نے کہا: کیس کبھی شروع نہیں ہونا چاہیے تھا
مولینوکس نے کہا’’یہ ہمارے لیے شاندار ٹورنامنٹ رہا ہے۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، ہمیں اپنے کھیل کے انداز پر فخر ہے۔ لڑکیوں نے آزادی اور جرات کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے اور ایک ٹیم کے طور پر بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔‘‘آسٹریلیا کی نائب کپتان ٹالیہ میک گرا نے کہا کہ ٹیم کی بلے بازی کی گہرائی نے ہر بلے باز کو ابتدا ہی سے آزادانہ انداز میں کھیلنے کا اعتماد دیا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہمارے پاس بلے بازی میں بہت گہرائی ہے، اس لیے ہر بلے باز پہلی ہی گیند سے اپنے فطری انداز میں کھیل سکتا ہے اور رن بنانے کی رفتار برقرار رکھ سکتا ہے۔‘‘ میک گرا کے مطابق گیندبازی میں ’جرأت‘ آسٹریلیا کی پہچان بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا’’ہر گیندباز نے اپنی جرأت کا الگ انداز اپنایا ہے۔ کوئی پہلی ہی گیند پر باؤنسر کرتا ہے، کوئی سلپ لگانے کی تجویز دیتا ہے، جبکہ کچھ نئے انداز کی گیندیں آزمانے سے بھی نہیں گھبراتے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں اعتماد، باہمی رابطے اور واضح منصوبہ بندی نے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے کا موقع دیا ہے، اور یہی چیز آسٹریلیا کو مسلسل کامیابی کی طرف لے جا رہی ہے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا فائنل اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ اور چھ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقین کی بھرپور دلچسپی کے باعث میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔انگلینڈ نے پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک مجبوری کی تبدیلی کی، جب کپتان نیٹ سیور-برنٹ کی عدم موجودگی میں صوفیہ ڈنکلے نے تین گروپ میچوں میں نمبر تین پر بلے بازی کی۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :کیپ وردے کے خلاف میچ میں لیونل میسی کے سر پر زخم
انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور-برنٹ مکمل فٹ ہیں۔ سیمی فائنل سے قبل انہوں نے خصوصی علاج کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ۷۵؍ رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔ سیور-برنٹ نے کہاکہ ’’ہمارے گیندبازوں کے پاس ہر صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ہےجبکہ بلے بازوں نے بھی پاور پلے، درمیانی اوورز اور آخری اوورز میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔‘‘انہوں نے کہا’’دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی ہیں۔ آخر میں کامیابی اسی ٹیم کو ملے گی جو میدان میں اپنے منصوبوں پر بہتر عمل کرے گی۔ ہمارے پاس پلان بی، سی اور ڈی بھی موجود ہیں۔‘‘