• Sat, 06 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی پی ایل : پولارڈ کی دھواں دھار بلے بازی، ۸؍ گیندوں پر۷؍ چھکے

Updated: September 04, 2025, 1:03 PM IST | Agency | Taruba

کیریبین لیگ میں سنسنی خیز مقابلو ں کا سلسلہ جاری ، ۲۹؍گیندوں پر۶۵؍ رن کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم ٹی کے آر کی جیت میں پولارڈ کا اہم کردار۔

Kieron Pollard is known for his aggressive batting. Photo: INN
کیرون پولارڈ جارحانہ بلے بازی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

کیرون پولارڈ نےکیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں تہلکہ مچا دیا۔ آل راؤنڈر نے ۸؍گیندوں پر۷؍چھکے جڑ کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور کیرون پولارڈ نے نہ صرف ۸؍گیندوں  پر۷؍چھکے لگائے بلکہ  ۲۹؍گیندوں پر۶۵؍ رن کی دھواں دھار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
 کیریبین پریمیر لیگ کے ویسٹ انڈیز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم تاروبا میں کھیلے جانے والے ٹرینباگو نائٹ رائیڈر اور سینٹ کیٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس  (ایس کے این پی)کے درمیان میچ میں کرکٹ مداح اُس وقت حیران رہ گئے جب جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور کیرون پولارڈ نے۸؍ گیندوں  پر۷؍سکسر لگا دیئے۔ٹرینباگو نائٹ رائیڈر کی نمائندگی کرنے والےکیرون پولارڈ نے میچ  کے۱۵؍ویں اوور کی دوسری گیند پر اسپنر ناوین بیدائسی کا سامنا کیا جسے ناوین ’بیٹ‘ کروانے میں کامیاب رہے۔اگلی۲؍گیندوں پر کیرون پولارڈ نے ناوین بیدائسی کو شاندار چھکے لگائے، اوور کی۵؍ویںگیند پر کوئی رن نہ بن سکا، تاہم آخری گیند پر کیرون پولارڈ اسپن بالرکی ایک اور گیند کو باؤنڈری کے پار کرنے میں کامیاب رہے۔۱۶؍ ویں اوور کی ابتدائی۲؍ گیندیں پولارڈ کے ساتھی نیکولس پورن نے کھیلیں، تیسری گیند پر کیرون پولارڈ کا سامنا اسپنر وقار سلیمان خیل سے ہوا تو جارحانہ بلے باز نے فورا ہی گیند کو باؤنڈری  کے باہر بھیج دیا، اوور کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی بال پر بھی بالترتیب کیرون پولارڈ نے مزید ۳؍ چھکے جڑ دئیے ۔ٹی کے آر نے ۲۰؍ اوور میں۱۷۹؍ رن بنائے جبکہ ایس کے این پی مذکورہ اوورز میں۱۶۷؍رن بنا سکی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK