• Thu, 22 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو کا جادو برقرار، کریئر کا۹۶۰؍ واں گول

Updated: January 22, 2026, 6:14 PM IST | Dammam

فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گول اسکورنگ مشین کو تھمنے نہ دیا اور سعودی پرو لیگ میں اپنے کریئر کا ۹۶۰؍ واں گول داغ کر النصر کو ایک اور یادگار فتح دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئی ہے۔

Cristiano Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گول اسکورنگ مشین کو تھمنے نہ دیا اور سعودی پرو لیگ میں اپنے کریئر کا ۹۶۰؍ واں گول داغ کر النصر کو ایک اور یادگار فتح دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئی ہے، جس سے لیگ لیڈر الہلال اور ان کے درمیان پوائنٹس کا فاصلہ مزید کم ہو گیا ہے۔  دمام میں کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں النصر نے دامک  کو  ۱۔۲؍گول سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:’’مجھے مراٹھی بولنے پر مجبورنہ کریں۔‘‘ زبان کے تنازع کے بیچ سنیل شیٹی کا سخت ردِعمل

 میچ کا آغاز النصر کے لیے انتہائی جارحانہ رہا جب پانچویں ہی منٹ میں عبدالرحمن غریب نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ۴۰؍ سالہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دوسرے ہاف کے آغاز میں اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے جواؤ فیلکس کے پاس پر ایک انتہائی مشکل زاویے  سے گول اسکور کر کے اسٹیڈیم میں موجود مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ یہ رواں سیزن میں رونالڈو کا۱۶؍واں گول ہے، جس کی بدولت وہ لیگ کے ٹاپ اسکورر بن چکے ہیں۔ دامک کی ٹیم نے ۶۸؍ ویں منٹ میں جمال ہارکاس کے گول کے ذریعے واپسی کی کوشش کی، لیکن النصر کے مضبوط دفاع نے انہیں مزید موقع نہ دیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں رونالڈو نے ایک اور گیند جال میں پہنچائی تھی، تاہم اسے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔ رونالڈو نے النصر کے لیے آخری ۱۰؍ میں سے  ۹؍اوے  میچز میں گول اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ 

یہ بھی بڑھئے:مجھے اپنے چند منتخب شاٹس پر ہی پورا اعتماد ہے: ابھیشیک

 مہاراشٹر کیسری نے یوپی ڈومینیٹرز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی
 ہرشیتا مور نے فیصلہ کن لمحات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاراشٹر کیسری کو پرو ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل)۲۰۲۶ء کے میچ نمبر ۹؍ میں یوپی ڈومینیٹرز کے خلاف سنسنی خیز ۴۔۵؍  سے کامیابی دلائی۔ نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں میچ ڈے ۷؍ کے تحت کھیلے گئے اس مقابلے میں خواتین کے ۷۶؍ کلوگرام زمرے میں ہرشیتا مور کی کارکردگی فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ مہاراشٹر کیسری چار پوائنٹس اور ۱۴؍باؤٹ فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ قریبی شکست کے باوجود یوپی ڈومینیٹرز چار پوائنٹس اور بہتر ۱۶؍ باؤٹ فتوحات کے سبب سرفہرست مقام پر برقرار ہے۔ ہرشیتا مور کو پلیئر آف دی میچ، جبکہ یوپی ڈومینیٹرز کی انڈر۲۰؍ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن تپسیا گہلاوت کو فائٹر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK