Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نیشنز لیگ چمپئن

Updated: June 10, 2025, 1:16 PM IST | Agency | Munich

یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل فُل اورایکسٹرا ٹائم تک ۲۔۲؍ گول سے برابر رہا۔ پرتگال نے شوٹ آؤٹ ۳۔۵؍ گول سے جیت لیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

پرتگال نے اسپین کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر یو ای ایف اے نیشنز لیگ کا خطاب  جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
 میونخ فٹبال ایرینا میں اتوار کی شب کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اضافی وقت کے بعد۲۔۲؍ گول سے برابر رہنے کے بعد پرتگال نے اسپین کو شوٹ آؤٹ میں۳۔۵؍ سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ۴۰؍ سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے ٹورنامنٹ کا۸؍واں گول کیا اور نیشنز لیگ کے فائنل میں گول کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔
  پہلے ہاف میں اسپین کی جانب سے مارٹن زوبیمینڈی نے۲۱؍ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ۵؍ منٹ بعد پرتگال کے نونو مینڈس نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ اس کے بعد میکل اویرجربال نے پیڈری کے پاس کو گول میں تبدیل کر کے اسپین کو۱۔۲؍گول  کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں رونالڈو نے میچ کے۶۱؍ویں منٹ میں گول کر کے پرتگال کو۲۔۲؍ سے برابر کر دیا۔ یہ رونالڈو کا۹۳۸؍ واں گول تھا۔ اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔اسکور برابر رہنے کے بعد ہونے والے شوٹ آؤٹ میں پرتگال نے ۵؍ اور اسپین نے ۳؍ گول کئے۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پرتگال کی جانب سے پہلا گول گونکالو راموس نے کیا، دوسرا گول ویٹینا نے کیا۔ برونو فرنانڈیس نے تیسرا گول کیا۔ چوتھا گول نونو مینڈس کے حصہ میں آیا۔ پرتگال کی جانب سے روبن نیوس نے پانچواں گول کر کے اپنی ٹیم کو۳۔۵؍ سے فتح دلائی۔ اسپین کی جانب سے میرینو، ایلکس بینا اور اسکو نے گول کئے۔اس میچ میں فتح کیساتھ رونالڈو نے انٹرنیشنل کریئر کا۱۳۸؍واں گول اسکور کئے اور خوشی سے میدان پر روپڑے۔ کرسٹیانو رونالڈو کے لیے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یورو ۲۰۱۶ء کی تاریخی جیت اور ۲۰۱۹ء  نیشنز لیگ ٹائٹل کے بعد انہوں نے۲۰۲۵ء میں کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK