کروشیا نےگزشتہ روز فیرو آئی لینڈز کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر اگلے سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی کر لی۔
EPAPER
Updated: November 16, 2025, 1:26 PM IST | Agency | London
کروشیا نےگزشتہ روز فیرو آئی لینڈز کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر اگلے سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی کر لی۔
کروشیا نےگزشتہ روز فیرو آئی لینڈز کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر اگلے سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی کر لی۔ کروشیا کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لئے اس میچ میں جیت کی ضرورت تھی لیکن اس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ فیرو آئی لینڈز کی جانب سے ڈیوڈ ٹوری نے گول کرتے ہوئے اسے حیران کردیا۔تاہم کروشیا نے جلد ہی واپسی کی۔ اس کے لئے۲۳؍ ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے برابری کا گول کیا۔ ۲؍ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے پیٹار موسیٰ نے جوسپ اسٹانیشچ کی مدد سے ہاف ٹائم کے بعد کروشیا کو دوایک سے آگے کر دیا۔ کروشیا کی جانب سے تیسرا گول نکولا ولاشیچ نے کیا۔کروشیا نے یہ میچ جت کر عالمی کپ کےلئے کوالیفائی کر لیا وہیں چھوٹے سے ملک فیرو آئی لینڈز کا خواب اس شکست کے ساتھ ٹوٹ گیا۔