• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیوراساؤ، ہیتی اور پناما نے ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

Updated: November 19, 2025, 4:03 PM IST | New Delhi

کیوراساؤ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ ہیتی نے نصف صدی بعد فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں واپسی کی، یہ سب کونکا کیف ورلڈ کپ کوالیفائرس کے ڈرامائی آخری دن ممکن ہوا۔

Panama Team.Photo:INN
پناما کی ٹیم۔ تصویر:آئی این این

کیوراساؤ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ ہیتی نے نصف صدی بعد فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں واپسی کی، یہ سب کونکا کیف ورلڈ کپ کوالیفائرس کے ڈرامائی آخری دن ممکن ہوا۔کیوراساؤجس کی آبادی صرف  ایک  لاکھ ۵۶؍ ہزار ہےنے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔یہ کیریبیائی جزیرے میں موجود ایک ملک ہے۔
کنگسٹن میں، کیوراساؤ نے میزبان جمائیکا کو بغیر کسی گول کے ڈرا پر روکتے ہوئے گروپ بی میں سرفہرست رہتے ہوئے ۶؍ میچوں میں ۱۲؍ پوائنٹس حاصل کیے اور ایک پوائنٹ کی برتری سے ورلڈ کپ میں جگہ پکی کرلی۔ دونوں ٹیموں نے جیت کے لیے بھرپور کوشش کی اور مجموعی طور پر ۲۹؍ شاٹس لگائے۔
آزادی پارک، کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ریگے بوائز کو ۸۹؍ویں منٹ میں جھٹکا لگا، جب جون رسل کو خراب فاؤل پر دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔کیوراساؤجس کی آبادی صرف  ایک لاکھ ۵۶؍ ہزار ہےنے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھئے:انعام الحق اپنی اداکاری اور قلم سے نمایاں رہے ہیں

اس سے قبل یہ ریکارڈ آئس لینڈ کے پاس تھا، جس نے  ۲۰۱۸ء کے روس ورلڈ کپ میں تقریباً ۵ء۳؍ لاکھ آبادی کے ساتھ جگہ بنائی تھی۔ہیتی، جو آخری بار ۱۹۷۴ء میں ورلڈ کپ میں نظر آیا تھا، نے نکاراگوا کو ۰۔۲؍گول  سے شکست دے کر اگلے سال امریکہ، میکسیکو اور کنیڈامیں ہونے والے ورلڈ کپ میں براہِ راست جگہ حاصل کرلی۔ یہ میچ کیوراساؤ کے دارالحکومت ولیمسٹیڈ میں ہوا، جہاں ہیتی کی ٹیم کیریبیائی  ملک میں جاری بدامنی کے باعث اپنے ’’ہوم‘‘ کوالیفائرس کھیلنے پر مجبور ہے۔ ہیتی کے لیے لوئیشیس ڈیڈسن اور روبن پروویڈنس نے پہلے ہاف میں گول اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھئے:لال قلعہ کار دھماکہ: مرکزی وزارتِ اطلاعات کی نجی ٹی وی چینلز کو سخت ایڈوائزری

کونکا کیف کی تیسری ٹیم جو براہِ راست ورلڈ کپ میں پہنچی ہے وہ پناما ہے، جس نے گروپ اے میں ایل سلواڈور کو ۰۔۳؍گول  سے ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیزر بلیک مین اور ایرک ڈیوس نے پہلے ہاف میں گول کیے  جبکہ جوز روڈریگیز نے ۸۵؍ویں منٹ میں اسکور مکمل کیا۔ سورینام جو اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے کی کوشش میں تھا اور جمائیکا، دونوں بہترین رنرس اپ کے طور پر پلے آف میں پہنچ گئے۔ہونڈوراس بہتر گول اسکورنگ ریکارڈ نہ ہونے کے سبب پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکا، جبکہ کوسٹا ریکا بھی باہر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK