آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفرنے پروفیشنل کرکٹ میں ۵؍ گیندوں پر ۵؍ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے مرد گیندبازہیں۔
EPAPER
Updated: July 12, 2025, 1:36 PM IST | Agency | Dublin
آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفرنے پروفیشنل کرکٹ میں ۵؍ گیندوں پر ۵؍ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے مرد گیندبازہیں۔
آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفرنے پروفیشنل کرکٹ میں ۵؍ گیندوں پر ۵؍ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے مرد گیندبازہیں۔ مُنسٹر ریڈز کے کپتان کیمفر نے انٹر پرو ونشیل ٹی۔۲۰؍ ٹرافی میں نارتھ ویسٹ واریئرز کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔ کیمفر نے یہ ۵؍ وکٹیں اپنے دوسرے اور تیسرے اوور کے دوران حاصل کیں۔ وارئیرز ۱۸۹؍ رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ۵؍ وکٹ پر۸۷؍ رنوں کی پوزیشن کے بعد ۸۸؍ رنوںپر سمٹ گئی۔ کیمفر نے اس میچ میں کُل ۳ء۲؍ اوور کی گیندبازی کرتے ہوئے ۱۶؍ رن دے کر ۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔
اپنی اس کامیابی پر کیمفر نے کہا’’اووروں کی تبدیلی کے دوران، میں سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ میں نے صرف چیزوں کو بہت آسان رکھنے پر توجہ مرکوز کی اور خوش قسمتی سے میں ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔‘‘واضح رہے کہ انگلی کی چوٹ کی وجہ سے کیمفر ونڈیز کیخلاف ون ڈے اور ٹی ۔۲۰ ؍ سیریز سے باہر تھے۔ دریں اثنا۵؍گیندوں پر ۵؍ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے کھلاڑی نہیں ہیں۔ یہ اعزاز زمبابوے کی خاتون آل راؤنڈر کیلس ایندھلوو کے نام ہے، جنہوں نے ۲۰۲۴ءمیں ڈومیسٹک ٹی۔۲۰؍ ٹورنامنٹ میں ۵؍ گیندوں پر ۵؍ وکٹیں حاصل کی تھیں۔