Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی ڈبلیو جی: سچن، جادومنی سنگھ، ساکشی چودھری، اروندھتی اور پریا گھنگھس سیمی فائنل میں

Updated: July 29, 2026, 9:04 PM IST | Glasgow

ہندوستان کے سچن سیواچ (۶۰؍ کلوگرام)، اروندھتی (۷۰؍ کلوگرام)، جادومنی سنگھ (۵۵؍ کلوگرام)، ساکشی چودھری (۵۱؍ کلوگرام) اور پریا گھنگھس (۶۰؍ کلوگرام) نے دولتِ مشترکہ کھیلوں کے باکسنگ مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ملک کے لیے پانچ تمغے یقینی بنا دیے ہیں۔

Sachin Siwach.Photo:PTI
سچن سیواچ۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستان کے سچن سیواچ (۶۰؍ کلوگرام)، اروندھتی (۷۰؍ کلوگرام)، جادومنی سنگھ (۵۵؍ کلوگرام)، ساکشی چودھری (۵۱؍ کلوگرام) اور پریا گھنگھس (۶۰؍ کلوگرام) نے دولتِ مشترکہ کھیلوں کے باکسنگ مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر ملک کے لیے پانچ تمغے یقینی بنا دیے ہیں۔ مردوں کے ۶۰؍ کلوگرام کوارٹر فائنل میں سچن سیواچ نے بوٹسوانا کے ٹی موریمی کو یکطرفہ۰۔۵؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی اور اپنا تمغہ یقینی کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ جومانجی: اوپن ورلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری، ڈوین جانسن اور کیون ہارٹ آخری مہم کے لیے تیار


مردوں کے۵۵؍ کلوگرام زمرے میں جادومنی سنگھ نے زیمبیا کے موینگو موالے کی جارحانہ شروعات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ۰۔۵؍ سے شاندار کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔خواتین کے ۵۱؍ کلوگرام زمرے میں ساکشی چودھری نے آئرلینڈ کی کیٹلین فرائرس کو ۰۔۵؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی اور ہندوستان کے لیے ایک اور تمغہ یقینی بنا دیا۔ ساکشی اب جمعہ کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کینیڈا کی ایمبر جین وال کا سامنا کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے:کامن ویلتھ گیمز :گلویر سنگھ نے ۱۰؍ہزار میٹر دوڑ میں تاریخ رقم کی


خواتین کے ۷۰؍ کلوگرام کوارٹر فائنل میں اروندھتی نے نیوزی لینڈ کی مورگن ہینڈرسن کو اسپلٹ فیصلے (۱۔۳) سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور اپنا تمغہ بھی یقینی کر لیا۔خواتین کے ۶۰؍ کلوگرام کوارٹر فائنل میں پریا گھنگھس نے اسکاٹ لینڈ کی نیام مچل کو اسپلٹ فیصلے  (۱۔۴) سے ہراتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی  کی اور ہندوستان کے لیے ایک اور تمغہ یقینی بنایا۔تاہم خواتین کے ۶۵؍ کلوگرام کوارٹر فائنل میں پروین ہڈا کو انگلینڈ کی ساشا ہکی کے خلاف سخت مقابلے کے بعد اسپلٹ فیصلے (۲۔۳) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK