Inquilab Logo

فارم کی بنیاد پرفیصلہ کیا گیا تو یہ مشکل ہے

Updated: October 15, 2021, 1:29 PM IST | Agency | Dubai

آسٹریلیائی  سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے  کہا کہ انہیں ٹورنامنٹ کے بیچ میں ہی اچانک سن رائزرس حیدرآباد کی  کپتانی سے ہٹائے جانے سے پہلے اس کی  اصل وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

David Warner .Picture:INN
ڈیوڈ وارنر ۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیائی  سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے  کہا کہ انہیں ٹورنامنٹ کے بیچ میں ہی اچانک سن رائزرس حیدرآباد کی  کپتانی سے ہٹائے جانے سے پہلے اس کی  اصل وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ میرے لئے یہ مایوس کن تھا کہ مجھے بتایا ہی نہیں گیا کہ بطور کپتان کیوں ہٹایا گیا۔ فارم کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا تو یہ مشکل ہے کیونکہ  ماضی کی کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ 
 سن رائزرس نے وارنر کو ٹورنامنٹ کے بیچ میں ہی کپتانی سے ہٹادیا تھا ۔ ٹیم مینجمنٹ نے وارنر کی جگہ پر کین ولیمسن کو کپتانی سونپ دی تھی ۔ خیال رہے کہ یو اے ای میں آئی پی ایل۲۰۲۱ء کے دوسرے مرحلے کے دوران آسٹریلیا ئی کھلاڑی وارنر نے سن رائزرس حیدرآباد کے ۷؍ میچوں میں سے صرف ۲؍ میں شرکت کی تھی  ۔ 
 وارنر اس بات سے ناراض تھے کہ انہیں کپتانی کے عہدے سے برخاست کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ سیزن کے دوران ان کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا گیا۔۲۰۱۶ء کا خطاب جیتنے اور ۸؍ سیزن میں ان کے لئے ۴۰۰۰؍سے زیادہ رن بنانے کے بعد وارنر کو محسوس ہوا کہ ان سے ٹیم انتظامیہ کو جواب چاہئے لیکن انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اس طرح کا فیصلہ کریں گے۔ 
 سن رائزرس کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنے گزشتہ ۷؍ سیزن میں ہر ایک میں وارنر کا۳۹؍سے زیادہ کا اوسط تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ ان ۷؍ میں سے ۶؍ میں۱۴۰؍ سے زائد کا اسٹرائیک ریٹ  تھا  تاہم ۲۰۲۱ء میں   وارنر نے اپنی بلے بازی  سے  مایوس کیا۔ اس دوران انہوں نے۸؍ اننگز میں۲۴ء۳۷؍ کے  اوسط اور۱۰۷ء۷۳؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف۱۹۵؍رن  بنائے تھے ۔
 ڈیو ڈ وارنر نے اسپورٹس ٹوڈے سے کہا  کہ دیکھو ، میں ۱۰۰؍ فیصد یقین نہیں ہوں ۔ ٹیم  مالکوں  کے لیے انتہائی احترام کے ساتھ  میں یہ کہہ رہا ہوں کہ  ٹریور بیلس ، وی وی ایس لکشمن ، ٹام موڈی اور مرلی دھرن کے ذریعہ جب کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے، تو  اس پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ آپ نہیں جانتے کہ کون آپ کے حق میں تھا اور کون آپ کے خلاف۔ دن کے اختتام پر آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ  نہیں کھیل رہے ہیں۔  
 وارنر نے مزید کہا’’میرے لیے مایوس کن بات یہ تھی کہ مجھے نہیں بتایا گیا کہ مجھے بطور کپتان کیوں ڈراپ کیا گیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ فارم پر جانا چاہتے ہیں تو یہ مشکل ہے کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ  آپ نے جو کچھ بھی   ماضی میں کیا ہے اس کی وجہ سے آپ ایسے فیصلہ کرنے کے لئے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ‘‘ ایسا لگتا ہے کہ وارنر نے تسلیم کرلیا ہے کہ سن رائزرس  سے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ حال ہی میں انہوں نےانسٹاگرام پوسٹ میں  ٹیم کے مداحوں کو ’’ایک عظیم سفر‘‘ پر تعاون کے لیے  ان کا شکریہ ادا کیا۔
 وارنر نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک فرنچائزی  کے ذریعہ ری ٹین نہیں کئے جائیں گے۔ میرے نقطہ نظر سے   میں دیکھ سکتا تھا  کہ اب ویسا ہی ہونے والا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر شائقین کے لئے شکریہ ادا کرنے کا مناسب وقت تھا۔ مجھے امید ہے کہ میں آئی پی ایل میں برقرار رہوں گا اور دیگر ٹیموں کے ساتھ شراکت کروں گا۔خیال رہے کہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں سن رائزر س  حیدرآباد کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخری نمبرپر تھی۔ اس نے ۱۴؍میچوں میں صرف ۳؍میچ جیتے اور ۱۱؍میچ میں اسے شکست برداشت کرنی پڑی۔ اس کے پورے ٹورنامنٹ میں صرف ۶؍پوائنٹس تھے۔ اس کے نئے کپتان کین ولیمسن بھی زخمی ہوگئے تھے اور وہ ورلڈ کپ تک صحتیاب ہوجائیں گے اور پاکستان کے خلاف ان کے کھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ امید ہے کہ ولیمسن کو کپتان برقراررکھا جائیگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK