Inquilab Logo

انگلینڈ کے ڈریسنگ روم میں تیسرے پہیے کی طرح محسوس ہوا: ولی

Updated: November 13, 2023, 11:19 AM IST | Agency | Kolkata

ڈیوڈ ولی نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں واحد کھلاڑی ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے ڈریسنگ روم میں تیسرے پہیے کی طرح محسوس کر رہے تھے۔

David Willey. Photo : INN
ڈیوڈ ولی۔ تصویر : آئی این این

ڈیوڈ ولی نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں واحد کھلاڑی ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے ڈریسنگ روم میں تیسرے پہیے کی طرح محسوس کر رہے تھے۔ ولی نے سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس تیز گیند باز نےسنیچرکو پاکستان کے خلاف ۳؍ وکٹ لینے کے بعد کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔ ولی نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہاکہ  `مجھے یقین ہے کہ یہ کبھی نہیں کہنا چاہئے کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا، لیکن میں اپنے فیصلے پر زیادقائم  ہوں اور یہ انگلینڈ کیلئے میرا آخری میچ تھا۔ انہوں نے کہاکہ `کیا میں کیریبین کے دورے پر جانا چاہتا ہوں اور وہاں میدان میں مشروبات لے جانے کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں اور یہ نہیں جانتا کہ میری پوزیشن کیا ہے اور کیا میں دوبارہ تیسرے پہیے کی طرح محسوس کرنا چاہتا ہوں کیونکہ جب میں لارڈس میں کھیلتا ہوں تو مجھے ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کیونکہ میں واحد کھلاڑی تھا جس کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔ انگلینڈ کیلئے اپنے آخری میچ میں۵۶؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ لینے والے ولی نے کہاکہ  `میرا وقت ختم ہو گیا ہے کیونکہ میں ریٹائرڈ ہو چکا ہوں لیکن مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔ میں نے اپنا کردار بخوبی نبھایا اور شاید اپنے کریئر کی بہترین کرکٹ کھیل رہا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK