Inquilab Logo

’’یہ تاریخی مقابلہ ہوگا، ہندوستانی ٹیم کا دورہ سود مند ہوگا‘‘

Updated: January 31, 2024, 11:28 AM IST | Agency | Islamabad

اعصام نے کہاکہ `ہم بہت پرجوش ہیں کہ پاکستان میں ڈیوس کپ ہو رہا ہے۔

Pakistani and Indian tennis officials together. Photo: PTI
پاکستانی اور ہندوستانی ٹینس حکام ایک ساتھ۔ تصویر : پی ٹی آئی

پاکستان کو گزشتہ ایک دہائی میں بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی نہ کرنے کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب ٹینس کی دنیا کو امید ہے کہ اس `تاریخی میچ کیلئے ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم کی آمد سے ملک میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور شائقین کو راغب کیا جائے گا۔ آخری بار ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم۱۹۶۴ء میں پاکستان آئی تھی۔ آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) اس سال بھی ٹیم نہیں بھیجنا چاہتی تھی لیکن آئی ٹی ایف نے اس کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو پاکستان میں سسیکوریٹی سے متعلق کسی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اعصام الحق قریشی اور عقیل خان جیسے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی اس میچ کے تعلق سے بہت پرجوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اس کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کا راستہ بھی کھل جائے گا۔ اے ٹی پی ٹور پر کھیلنے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی اعصام نے کہاکہ `ہم بہت پرجوش اور خوش ہیں کہ آخر کار یہاں ڈیوس کپ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ہمیں سیاست، مذہب اور ثقافت کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ یہ کھیل کی خوبصورتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK