• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منشیات سے پاک نوجوان، ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم، دھرم آباد میں یوتھ پارلیمنٹ کا کامیاب انعقاد

Updated: November 24, 2026, 1:28 PM IST | ZA Khan | Nanded

نوجوانوں کو نشے سے پاک زندگی اپنانے کی ترغیب دینے اور ان میں سماجی ذمہ داری کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کا شعور بیدار کرنے کے مقصد سے حکومت ہند کی وزارت برائے امورِ نوجوانان و کھیل کے تحت مائی بھارت مرکز ناندیڑ کی جانب سے ’’نشہ سے پاک نوجوان، ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ کے موضوع پر یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کا انعقاد دھرم آباد کے ہتاتما گووند راؤ پانسارے صنعتی تربیتی ادارے (آئی ٹی آئی) میں جوش و خروش کے ساتھ عمل میں آیا۔

It was stated at the event, "Drug-free youth are the foundation of a strong India." Photo: INN
منعقدہ پروگرام میں کہا گیا ’’نشے سے پاک نوجوان ہی مضبوط ہندوستان کی بنیاد۔ ‘‘ تصویر: آئی این این

نوجوانوں کو نشے سے پاک زندگی اپنانے کی ترغیب دینے اور ان میں سماجی ذمہ داری کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کا شعور بیدار کرنے کے مقصد سے حکومت ہند کی وزارت برائے امورِ نوجوانان و کھیل کے تحت مائی بھارت مرکز ناندیڑ کی جانب سے ’’نشہ سے پاک نوجوان، ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ کے موضوع پر یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کا انعقاد دھرم آباد کے ہتاتما گووند راؤ پانسارے صنعتی تربیتی ادارے (آئی ٹی آئی) میں جوش و خروش کے ساتھ عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں نوجوانوں نے مختلف سماجی مسائل پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا۔

یہ بھی پڑھئے: رہائشی پتہ پرغیرموجودووٹروں کو انومریشن فارم بھرنے کا ایک اور موقع

پروگرام کی صدارت ادارے کے گیانیشور بونڈوے نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے کیلاش گائیکواڑ اور ماہیشوری گائیکواڑ شریک ہوئے۔ اس موقع پر سینئر ایڈیٹر شیوراج گاڑیوان، سینئر ایڈیٹرہنمنتو دیسائی اور سونکامبڑے نے بطور مقرر شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمباکو، گٹکا، شراب اور دیگر منشیات کی لت نوجوانوں کی صحت، تعلیم اور مستقبل کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہر طرح کے نشے سے دور رہیں اور صحت مند، منظم اور مثبت طرزِ زندگی اختیار کریں۔یوتھ پارلیمنٹ کے ذریعے طلبہ کو سماجی مسائل پر اپنے خیالات پیش کرنے، مباحثے میں حصہ لینے اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس پروگرام کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ نوجوان سماجی تبدیلی کے لیے آگے آئیں اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر انوج منڈکر نے انجام دی، جبکہ جتیندر پاٹل نے اظہارِ تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK