دہلی کیپیٹلز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۶۲؍ویں مقابلے میں راجستھان رائلز کو چار گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: May 18, 2026, 4:02 PM IST | New Delhi
دہلی کیپیٹلز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۶۲؍ویں مقابلے میں راجستھان رائلز کو چار گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
مچل اسٹارک (چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد کے ایل راہل (۵۶)، ابھیشیک پوریل (۵۱) اور کپتان اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ ۳۴؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۶۲؍ویں مقابلے میں راجستھان رائلز کو چار گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
دہلی کیپیٹلز کے اب ۱۳؍میچوں میں چھ جیت کے ساتھ ۱۲؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور ان کی پلے آف کی امیدیں ابھی زندہ ہیں۔ آشوتوش شرما نے۲۰؍ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا اور دوسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے جیت دلا دی۔ آشوتوش شرما اور اکشر پٹیل کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ ۲۲؍ رن کی میچ فاتح شراکت داری ہوئی۔ آشوتوش شرما نے پانچ گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۱۸؍ رن بنائے۔ اکشر پٹیل نے ۱۸؍ گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۳۴؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ دہلی کیپیٹلز نے اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔ ڈونوون فریرا کو اوور دے کر ریان پراگ نے ایک جوا کھیلا تھا لیکن اس اوور میں ۱۶؍ رن آگئے اور میچ دہلی کیپیٹلز کی طرف مڑ گیا۔
۱۹۴؍ رن کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ابھیشیک پوریل اور کے ایل راہل کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے ۱۰۵؍ رن جوڑ کر دہلی کیپیٹلز کو اچھی شروعات دلائی۔ ۱۱؍ویں اوور میں برجیش شرما نے ابھیشیک پوریل کو آؤٹ کر کے آر آر کو پہلی کامیابی دلائی۔ ابھیشیک پوریل نے ۳۱؍ گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۵۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ۱۳؍ویں اوور میں جوفرا آرچر نے ساحل پرکھ (نو) کو آؤٹ کر کے دہلی کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ۱۵؍ویں اوور میں داسن شناکا نے کے ایل راہل کو آؤٹ کر کے دہلی کو تیسرا دھچکا دیا۔ کے ایل راہل نے ۴۲؍ گیندوں میں ایک چوکا اور تین چھکے اڑاتے ہوئے ۵۶؍ رن کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے ۶۲؍ویں مقابلے میں راجستھان رائلز کو چار گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ ۱۷؍ویں اوور میں جوفرا آرچر نے ٹرسٹن اسٹبس (چار) رن کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ملر (نو) کو آؤٹ کر کے برجیش شرما نے اپنا دوسرا وکٹ لیا۔ دہلی کیپیٹلز نے۲ء۱۹؍ اوورس میں پانچ وکٹ پر ۱۹۷؍ رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ راجستھان رائلز کے لیے جوفرا آرچر اور برجیش شرما نے دو دو وکٹ لیے۔ داسن شناکا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’میں نے پیار کیا‘‘ میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ ملا تھا: بھاگیہ شری
اس سے قبل دھرو جریل، کپتان ریان پراگ اور ویبھو سوریا ونشی کی عمدہ بلے بازی کی بدولت راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف اتوار کو کھیلے جا رہے آئی پی ایل کے ۶۲؍ویں میچ میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۹۳؍ رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا ہے۔ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کے دہلی کے فیصلے کے بعد راجستھان کی شروعات اچھی نہ رہی اور یشسوی جیسوال صرف ۱۲؍ رنز بنا کر لنگی اینگیڈی کا شکار ہو گئے۔ تاہم، اس کے بعد دھرو جریل اور ویبھو سوریا ونشی نے دوسری وکٹ کے لیے۷۰؍ رنز کی برق رفتار شراکت داری قائم کی۔
یہ بھی پڑھئے:فلسطین کا مسجدِ اقصیٰ کے قریب املاک پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت
ایک وقت جب آر آر بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہی تھی، ۱۵؍ویں اوور میں مچل اسٹارک نے تین وکٹ لے کر بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہی آر آر کے رنوں کی رفتار پر لگام لگائی۔ اسٹارک نے ۱۵؍ویں اوور کی دوسری گیند پر ریان پراگ کو آؤٹ کیا۔ ریان پراگ نے ۲۶؍ گیندوں میں تین چوکے اور پانچ چھکے اڑاتے ہوئے ۵۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ریان پراگ نے ۲۳؍ گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ مچل نے اگلی ہی گیند پر ڈونوون فریرا (صفر) کو شکار بنایا۔ اس کے بعد پانچویں گیند پر روی سنگھ (پانچ) رن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ۱۹؍ویں اوور کی آخری گیند پر اسٹارک نے داسن شناکا (پانچ) کو آؤٹ کر کے اپنا چوتھا اور ٹیم کے لیے ساتواں وکٹ لیا۔ اننگز کے آخری اوور میں لنگی اینگیڈی نے دھرو جوریل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ دھرو جوریل نے پانچ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ۵۳؍رن بنائے۔ راجستھان رائلز نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں آٹھ وکٹ پر۱۹۳؍ رن بنائے۔ دہلی کیپیٹلز کے لیے مچل اسٹارک نے چار وکٹ لیے۔ مادھو تیواری اور لنگی اینگیڈی نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔