Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Updated: March 24, 2026, 3:09 PM IST | Chennai

رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ اس وقت باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ ہر کوئی فلم کی ہدایتکاری اور اسٹار کاسٹ کی اداکاری کی بھرپور تعریف کر رہا ہے۔ اسی دوران اب فلم پر پابندی عائد کرنے کی مانگکی جارہی ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر کیوں؟ آئیے جانتے ہیں۔

Dhurandhar Movie.Photo:INN
دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این

اس وقت باکس آفس پر رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ کا طوفان چھایا ہوا ہے۔ فلم ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک بھی شاندار کمائی کر رہی ہے۔ ریلیز کے صرف ۵؍دنوں میں ہی اس نے دنیا بھر میں ۸۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ جہاں ایک طرف فلم کی تعریف ہو رہی ہے، وہیں سوشل میڈیا پر اسے تنقید کا بھی سامنا ہے۔ کچھ لوگ اسے پروپیگنڈا فلم قرار دے رہے ہیں۔ اسی دوران ’’دُھرندھر۲‘‘ قانونی مسائل میں پھنستی نظر آ رہی ہے۔ زبردست کمائی کے باوجود اس فلم پر پابندی لگانے کی مانگ ہو رہی ہے۔ تمل ناڈو کے انتخابات سے پہلے فلم  پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رنویر سنگھ کی ’’دُھرندھر۲‘‘  کے تعلق سے  تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ حال ہی میں تمل ناڈو میں فلم کی نمائش پر پابندی کی مانگ کی گئی ہے، جس کے بعد معاملہ مدراس ہائی کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں انتخابی ماحول کے درمیان فلم کی ریلیز پر اعتراض کیا گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ پورا معاملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کے کے آر آکاش دیپ کی جگہ ودربھ کے تیز گیند باز سوربھ دوبے کو شامل کرے گی


کس نے کی پابندی کی مانگ؟
فلم کی ریلیز کو ابھی صرف ۵؍دن ہوئے ہیں اور اسے بین کرنے کی مانگ بھی سامنے آ گئی ہے۔ڈیلی تھانتی  کی ایک رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے پہلے مدراس ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے، جس میں ریاست میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ پر پابندی لگانے کی مانگ کی گئی ہے۔ شیلا نامی ایک وکیل نے عدالت سے یہ اپیل کی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ فلم میں گہرے سیاسی اشارے ہیں جو ووٹرس کے جذبات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ فلم کی سیاسی طور پر حساس کہانی انتخابات پر اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اور چین، ٹرمپ کی سخت ویزا پالیسیوں سے سب سے زیادہ متاثر، ویزا کی تعداد میں بڑی کمی: رپورٹ


کیا اپیل کی گئی؟ 
اس اپیل کے مطابق، فلم کے یکطرفہ سیاسی نظریے سے ووٹر متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے اسے تمل ناڈو میں بین کیا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس نے اس اپیل پر باضابطہ عرضی دائر کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے بعد ہی عدالت میں اس معاملے کی سماعت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK