Updated: October 18, 2025, 12:38 PM IST
|
Agency
| Odense
ہندوستان کے لکشیا سین، سرکردہ مرد جوڑی ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹی، نیز دھرُو کپِلا اور تنیشا کرسٹو کی جوڑی نے ڈنمارک اوپن ۲۰۲۵ءبیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔
ساتوک اور چراغ کی جوڑی کو ایکشن میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان کے لکشیا سین، سرکردہ مرد جوڑی ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹی، نیز دھرُو کپِلا اور تنیشا کرسٹو کی جوڑی نے ڈنمارک اوپن ۲۰۲۵ءبیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔گزشتہ رات کھیلے گئے مقابلے میں دنیا کے۲۱؍ویں نمبر کے کھلاڑی لکشیا سین نے مقامی کھلاڑی اینڈرس اینٹونسن کو ۵۳؍منٹ تک چلے میچ میں ۱۳۔۲۱،۱۴۔۲۱؍سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ پہلے گیم میں ابتدائی ۲؍ پوائنٹ گنوانے کے بعد لکشیا سین نے جلد ہی اپنی رفتار پکڑ لی اور جارحانہ کھیل کے ذریعے میچ پر قابو پاتے ہوئے پہلا گیم آسانی سے جیت لیا۔ دوسرے گیم کے آغاز میں اینڈرس اینٹونسن نے برابری برقرار رکھی لیکن پیرس ۲۰۲۴ءکے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین نے وقفے کے بعد میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور آخری ۱۵؍میں سے ۱۰؍پوائنٹ جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔اینڈرس اینٹونسن کے خلاف یہ ۸؍ مقابلوں میں لکشیا سین کی تیسری جیت تھی۔
وہیں مردوں کے ڈبلز زمرے میں ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹی نے چینی تائپے کے لی ژے ہوئی اور یانگ پو ہسوان کی جوڑی کو ۱۹۔۲۱،۱۷۔۲۱؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ابتدائی برابری کے بعد ساتوِک۔چِراغ نے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے وقفے تک ۷۔۱۱؍کی برتری حاصل کر لی۔ اگرچہ لی ژے ہوئی اور یانگ پو ہسوان نے واپسی کی کوشش کی، لیکن ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چِراغ شیٹی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا گیم اپنے نام کر لیا۔
اسی دوران، دھرُو کپِلا اور تنیشا کرسٹو کو اپنے راؤنڈ آف ۱۶؍میچ میں واک اوور ملنے کے بعد مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ مل گئی۔