قطر ۳؍میچوں میں ۹؍ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہا، جب کہ ہندوستان ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا.
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 11:13 AM IST | Agency | New Delhi/Doha
قطر ۳؍میچوں میں ۹؍ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہا، جب کہ ہندوستان ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا.
ہندوستانی انڈر۲۳؍ مینس فٹ بال ٹیم برو نئی کے خلاف۰-۶؍ کی شاندار جیت کے باوجود اے ایف سی انڈر۲۳؍ ایشین کپ کوالیفائر سے باہر ہو گئی۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے ایک بیان میں کہاکہ ہندوستانی انڈر۲۳؍ مردوں کی قومی ٹیم منگل کو قطر کے دوحہ کے سہیم بن حمد اسٹیڈیم میں برو نئی دارالسلام کو ۰-۶؍ سے شکست دینے کے باوجود اے ایف سی انڈر ۲۳؍ ایشیائی کپ کوالیفائر سے باہر ہو گئی ہے۔
اے آئی ایف ایف نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم نے اپنے۳؍ میچوں سے ۶؍ پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔قطر بہترین ریکارڈ (۳؍ میچوں میں ۹؍ پوائنٹس) کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہاجبکہ ہندوستان ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ ۱۱؍ گروپوں میں سے۴؍ بہترین دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں نے بھی کوالیفائی کیا لیکن ہندوستان گروپ کی رنر اپ ٹیموں میں پانچویں نمبر پر رہا۔
مذکورہ میچ میں مڈفیلڈر ویبن موہنن نے (پانچویں، ساتویں اور۶۲؍ویں) منٹ میں گول کر کے ہیٹ ٹرک کی جبکہ محمد ایمن نے(۸۷؍ویں اور۹۰؍ ویں ) منٹ میں ۲؍ گول کئے، آیوش چھتری نے۴۱؍ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔