دھیرج بومّا دیورا اور انکیتا بھکت نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ ایشیائی تیراندازی چیمپئن شپ ۲۰۲۵ء میں ریکرو مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی طلائی تمغے اپنے نام کیے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2025, 8:00 PM IST | Dhaka
دھیرج بومّا دیورا اور انکیتا بھکت نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ ایشیائی تیراندازی چیمپئن شپ ۲۰۲۵ء میں ریکرو مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی طلائی تمغے اپنے نام کیے۔
دھیرج بومّا دیورا اور انکیتا بھکت نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ ایشیائی تیراندازی چیمپئن شپ ۲۰۲۵ء میں ریکرو مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی طلائی تمغے اپنے نام کیے۔ گزشتہ سال، دونوں نے پیرس ۲۰۲۴ء میں مکسڈ ٹیم ریکرو مقابلوں میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا، جو اولمپکس میں ہندوستان کی بہترین تیراندازی کارکردگی تھی۔
🥇 Gold for India! 🇮🇳🏹
— ARCHERY ASSOCIATION OF INDIA (@india_archery) November 14, 2025
Dhiraj Bommadevara delivers a composed 6–2 win over Rahul (IND) to claim the Recurve Men’s Individual title at the #AsianArcheryChampionships 2025 in Dhaka🎯
A historic moment — the first-ever Indian male archer to lift this crown!🇮🇳#ArcheryIndia #NTPC pic.twitter.com/wJq3ZJMVb8
ہندوستان نے آخری دن ریکرو تیراندازی میں ۵؍ تمغے جیتے، جن میں دو انفرادی خطابات اور مردوں کی ٹیم کا خطاب شامل ہے۔ راہل نے مردوں کے انفرادی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ سنگیتا نے ڈھاکہ کے نیشنل اسٹیڈیم میں خواتین کی انفرادی مقابلوں میں کانسہ حاصل کیا۔
خواتین کے ریکرو فائنل میں، انکیتا بھکت نے پیرس ۲۰۲۴ء کی انفرادی رنر اَپ جنوبی کوریا کی نام سُہیون کو۳۔۷؍ کے اسکور سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے قبل، انکیتا نے ٹاپ سیڈ جنوبی کوریا کی زنگمنہی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا، جہاں انہوں نے چار مرتبہ کی اولمپین دپیکا کماری کو شوٹ آف میں ہرایا۔ بعد ازاں سنگیتا نے بھی دپیکا کو ایک اور شوٹ آف میں شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔
مردوں کے انفرادی ریکرو فائنل میں، دھیرج بومّا دیورا نے اپنے ہم وطن راہل کو۲۔۶؍ سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ مردوں کی ٹیم کے فائنل میں، اولمپین اتانو داس نے راہل اور یشدیپ بھوگے کے ساتھ مل کر جنوبی کوریا کے سیو منگی، کم یے چن اور جنگ جی ہو کو ۴۔۴؍کی برابری کے بعد شوٹ آف میں شکست دی۔ اسی دوران، انشیکا کماری اور یشدیپ سنجے بھوگے مکسڈ ٹیم کے کانسہ کے میچ میں جنوبی کوریا کی زنگمنہی اور سیو منگی سے۰۔۶؍ کے اسکور سے ہار گئے۔مجموعی طور پر، ہندوستان نے اپنی مہم ۱۰؍ تمغوں کے ساتھ مکمل کی جس میں ۶؍ سونا، تین چاندی اور ایک کانسہ کا تمغہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بمراہ کی خطرناک گیندبازی سے جنوبی افریقہ کی ٹیم ۱۵۹؍ رن پر سمٹ گئی
جمعرات کو، جیوتی سوریہ وینّم نے کمپاؤنڈ تیراندازی میں انفرادی اور ٹیم دونوں خطابات جیت کر ہندوستان کے پانچ تمغوں میں اہم کردار ادا کیا۔ کمپاؤنڈ مقابلوں میں ہندوستان کے ۵؍ تمغوں میں خواتین کے انفرادی مقابلوں میں سونا اور چاندی، خواتین کی ٹیم اور مکسڈ ٹیم میں سونا، اور مردوں کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلوں میں ایک چاندی شامل تھی ۔۲۰۲۳ء میں بنکاک میں منعقدہ ایشیائی تیراندازی چیمپئن شپ میں ہندوستان نے سات تمغے ،تین سونا، ایک چاندی اور تین کانسے کے تمغے جیتے تھے ،ان میں سے پانچ کمپاؤنڈ مقابلوں سے آئے تھے۔