Inquilab Logo

سوشل میڈیا پرسمیع کی کارکردگی کے چرچے

Updated: September 23, 2020, 11:35 AM IST | Agency | Dubai

آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں دہلی کیپٹل کے خلاف کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ فاسٹ بالر محمد سمیع کی کارکردگی کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے ۔

Mohammed Shami. Picture:INN
محمد سمیع۔ تصویر: آئی این این

آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں دہلی کیپٹل کے خلاف کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ فاسٹ بالر محمد سمیع کی کارکردگی کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے ۔سمیع نے ٹاس جیتنے کے بعد پنجاب کی ٹیم کے کپتان کے ایل راہل کے پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں۳؍ اوور کیے اور دہلی کی۳؍ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ فاسٹ بالر نے۳؍ اوورز میں۸؍رن دے کر۲؍وکٹیں حاصل کرکے حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔ سمیع نے پہلے اوور میں پرتھوی شا کو آؤٹ کیا اور پھر آخری گیند پر شمرون ہٹمائر کو آؤٹ کیا ۔ اس کے ساتھ ہی اپنے دوسرے اسپیل میں بھی سمیع  نے شاندار مظاہرہ کیا اور دہلی کے کپتان شریس ائیر کو پویلین بھیجا۔سمیع کی بولنگ پر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹویٹ کیا اور حیرت کا اظہار کیا۔ بھوگلے نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’سمیع کو دیکھنا ہمیشہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے ، لیکن یہ اتنا ہی اچھا ہوتا ہے  جتنا شروعاتی اسپیل ہونا چاہئے ، اچھی رفتار ، شاندار سمیع ۔‘‘محمد سمیع کی بالنگ پر سوشل میڈیا پر چرچا ہورہا ہے،کرکٹ پنڈتوں کو بھی کمنٹری کے دوران سمیع کی تعریف میں بہت سی باتیں کہتے سنا گیا ۔سمیع  کے پاس اب آئی پی ایل میں۴۳؍ وکٹیں ہوگئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں سمیع نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی کارکردگی کرکے کرکٹ کی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK