Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسولچ کو مات دے کر جوکووچ فرنچ اوپن کےپری کوارٹر فائنل میں

Updated: June 02, 2025, 12:31 PM IST | Agency | Paris

سربیا کے اسٹار کھلاڑی جوکووچ نے فرنچ اوپن کے میچ میں میسولچ کو آسانی سے شکست دے دی۔

Novak Djokovic. Picture: INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر: آئی این این

سربیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے فلپ میسولچ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ۲۴؍  مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح نوواک جوکووچ نے ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  تیسرے راؤنڈ کے میچ میں آسٹریا کے فلپ میسولچ کو۳۔۶، ۴۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے دی۔ فرنچ اوپن میں جوکووچ کی یہ۹۹؍ویں جیت ہے۔ وہ آسٹریلین اوپن میں ۹۹؍ میچ جیت چکے ہیں۔ پری کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے کیم نوری سے ہوگا۔ میچ کے بعد جوکووچ نے کہاکہ میں فرنچ اوپن جیتنے کے مقصد سے پیرس آیا ہوں اور میں اپنے مقصد میں کامیاب رہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں اگلے راؤنڈ میں بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچنا چاہوں گا۔ 
 اتوار کو فرنچ اوپن میں ٹامی پال نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ مردوں کے سنگلز کے میچ میں ٹامی پال نے الیکسی پاپیرین کو ۳۔۶، ۳۔۶، ۳۔۶؍ کے اسکور سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ انہوں نے اپنے حریف کے خلاف شاندار شاٹس لگائے اور زیر کردیا۔  
پاؤلینی کو ہرا کر سویتولینا  فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں
یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے اتوار کو چوتھی سیڈ اور گزشتہ سال کی رنر اپ جیسمین پاؤلینی کو شکست دے کر فرنچ اوپن ویمنز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی کر لی ہے۔اتوار کو  یہاں کھیلے جانے والے میچ میں۳۰؍ سالہ یوکرینی کھلاڑی سویتولینا نے جیسمین پاؤلینی کو۴۔۶، ۷۔۶، ۱۔۶؍  سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی کی۔ میچ کے بعد سویتولینا نے کہا کہ مجھے کبھی یقین نہیں تھا کہ یہ میچ میرے حق میں ہو گا۔ یہ واقعی ایک سخت میچ تھا، جیسمین واقعی بہت اچھا کھیل رہی تھیں، مجھے آخری پوائنٹ تک لڑنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK