Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوکووچ، سنر چوتھے راؤنڈ میں، کریجکووا ہار کر ومبلڈن سے باہر

Updated: July 07, 2025, 1:15 PM IST | Agency | London

۷؍ بار کے چمپئن  نوواک جوکووچ نے ہم وطن میومیر کیکمانووچ کو اور اٹلی کے یانک سنرنے پیڈرو مارٹینز کو ہرا کر ومبلڈن مردوں کے سنگلز  میں چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

Novak Djokovic. Photo: INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر: آئی این این

۷؍ بار کے چمپئن  نوواک جوکووچ نے ہم وطن میومیر کیکمانووچ کو اور اٹلی کے یانک سنرنے پیڈرو مارٹینز کو ہرا کر ومبلڈن مردوں کے سنگلز  میں چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔
  سربین لیجنڈ نوواک جوکووچ نے سنیچر کو کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میں کیکمانووچ کو ۳۔۶، ۰۔۶، ۴۔۶؍سے ہرا کر اپنی ۱۰۰؍ویں کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی جوکووچ مارٹینا ناوراتیلووا اور راجر فیڈرر کے کلب میں شامل ہو گئے، جو یہ کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی ہیں۔
 اگلے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مناؤر سے ہوگا۔ مناؤر نے ڈنمارک کے آگسٹ ہولمگرین کو سیدھے سیٹوں میں ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔ دوسری طرف ایک اور میچ میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سنر نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے اسپین کے پیڈرو مارٹینز کو صرف ایک گھنٹہ ۵۵؍منٹ میں۱۔۶، ۳۔۶، ۱۔۶؍ سے ہرایا۔ اٹلی کے اس لیجنڈ کھلاڑی نے ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی سیٹ نہیں گنوایا ہے۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اب۱۹؍ویں سیڈ گرگور دیمتروو سے ہوگا۔ دیمتروو نے سیبسٹین آفنر کو ہرادیا۔
 امریکہ کے ۱۰؍ویں سیڈ بین شیلٹن نے اس سال کے ایونٹ میں اپنا بہترین سیٹ ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ہنگری کے مارٹن فوکسووکس کو۳۔۶، ۶۔۷، ۲۔۶؍ سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے، جہاں ان کا مقابلہ اٹلی کے لورینزو سونیگو سے ہوگا۔ دن کے ایک اور میچ میں ۲۰۱۴ء کے یو ایس اوپن چمپئن کروشیا کے مارن سلچ نے اسپین کے جوم منار کو ۳۔۶، ۶۔۳، ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرایا۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اٹلی کے فلاویو کوبولی سے ہوگی۔
 خواتین کے زمرے میں پولینڈ کی ۸؍ویں سیڈ ایگا  سواتیک  نے روم میں امریکی ڈینیل  کولنز سے ملی ہار کا حساب بیباق کرتے ہوئے ۲۔۶، ۳۔۶؍ سے جیت لیا۔ اب اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ ڈنمارک کی کلارا ٹوسن سے ہوگا، جنہوں نے۱۱؍ویں سیڈ ایلینا ریباکینا کو۶۔۷، ۳۔۶؍ سے ہرایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK